Inquilab Logo Happiest Places to Work

مانسون سے قبل رَن وے کی دیکھ بھال کیلئے ایئر پورٹ آج ۶؍ گھنٹے بند رہے گا

Updated: May 07, 2026, 7:39 PM IST | Agency | Mumbai

دونوں رَن ویز کی مرمت اور نکاسیٔ آب کی لائنوں کی صفائی کی جائیگی، صارفین کوایئرپورٹ آنے سے قبل فلائٹ اسٹیٹس چیک کرنے کا مشورہ۔

Mumbai Airport.Photo:INN
ممبئی ایئر پورٹ۔ تصویر:آئی این این
اگر آپ۷؍مئی یعنی آج ممبئی سے پرواز کر رہے ہیں یا  ارادہ کر رہے ہیں تو یہ خبر آپ کیلئے انتہائی اہم ہے۔ ممبئی کا چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈہ(سی ایس ایم آئی اے) آج ۶؍ گھنٹے کیلئے ہوائی جہازوکی آمدورفت کیلئے مکمل طور پر بند رہے گا۔ انتظامیہ نے یہ فیصلہ مانسون سے قبل رن وے کی دیکھ بھال اور حفاظتی جانچ کے  پیش نظر کیا  ہے۔
ائیرپورٹ بند کیوں کیا گیا؟
ممبئی ایئرپورٹ انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق، یہ قبل از مانسون کی دیکھ بھال کا حصہ ہے ۔ مانسون کے دوران، ممبئی میں شدید بارش ہوتی ہے جو رن وے کی حفاظت کیلئے خطرہ بن سکتی ہے ۔  دونوں رَن وے ، پرائمری (۰۹/۲۷)  اور سیکنڈری (۳۲/۱۴) آج صبح ۱۱؍ بجے سے شام۵؍بجے تک بند رہیں گے ۔  اس مدت کے دوران، رن وے کی سطح کی مرمت، نکاسی آب کی لائنوں کی صفائی اور تکنیکی بہتری کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ بارش کے موسم میں طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔
 
 
مسافروں اور پروازوں پر کیا اثر پڑے گا؟
سی ایس ایم  آئی  اے دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے جہاں روزانہ اوسطاً ایک ہزار سے زائد پروازوں کی آمدورفت ہوتی ہے۔ ۶؍ گھنٹے کی بندش سے سیکڑوں پروازیں براہ راست متاثر ہوں گی۔ کئی ملکی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ دیگر کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ایئر لائنز نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہوائی اڈے کیلئے روانگی سے قبل اپنے ایئر لائن ایپ یا آفیشل ویب سائٹ پر اپنا فلائٹ اسٹیٹس چیک کریں تاکہ پریشانی سے بچا جا سکے۔انتظامیہ کے مطابق سی ایس ایم آئی اے کے مذکورہ دونوں رن ویز پر یہ کام مسافروں اور پروازوں کی حفاظت کیلئے انتہائی اہم ہے ۔ مانسون کے موسم میں محفوظ آپریشن کو یقینی بنانے کیلئے سطح کا معائنہ کیا جائے گا اور معمولی نقائص کو دور کیا جائے گا۔ ہوائی اڈے کی پوری ایئر سائیڈ فیسلیٹی کوجو۱۰۳۳؍ایکڑ پرمشتمل ہے ، اچھی حالت میں برقرار رکھنے کیلئے سالانہ دیکھ بھال کی جاتی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK