ایئرٹیل کی سروس ایک بار پھر ٹھپ ہوگئی جس سے بنگلورو سمیت کئی بڑے شہر متاثر ہوئے۔ڈاؤن ڈٹیکٹرپر ہزاروں شکایات درج کی گئیں۔ ایئرٹیل نے ایک سرکاری بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مسئلہ کب حل ہوگا اور صارفین کو کیا کرنا ہوگا۔
EPAPER
Updated: August 24, 2025, 4:26 PM IST | Bengaluru
ایئرٹیل کی سروس ایک بار پھر ٹھپ ہوگئی جس سے بنگلورو سمیت کئی بڑے شہر متاثر ہوئے۔ڈاؤن ڈٹیکٹرپر ہزاروں شکایات درج کی گئیں۔ ایئرٹیل نے ایک سرکاری بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مسئلہ کب حل ہوگا اور صارفین کو کیا کرنا ہوگا۔
ایئرٹیل کے نیٹ ورک کو بڑی بندش کے چند دن بعد ہی دوبارہ مسائل کا سامنا ہے۔ اس بار بنگلورو اور کئی بڑے شہروں کے صارفین سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ٹیک کریشز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈٹیکٹر کے مطابق رات سوا ۱۵؍بجے کے قریب شکایات کی تعداد۷۱۰۹؍ تک پہنچ گئی۔ بنگلورو کے علاوہ دہلی، ممبئی، چنئی، حیدرآباد، کولکاتا اور کچھ دوسرے شہروں میں بھی شکایات درج کی گئیں۔ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق۵۲؍ فیصد صارفین نے سگنل نہ ملنے،۳۱؍ فیصد نے موبائل انٹرنیٹ اور ۱۷؍ فیصد نے مکمل بلیک آؤٹ کی شکایت کی۔
صارفین کی ناراضگی
کئی صارفین نے سوشل میڈیا پر ایئرٹیل کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ `آج بنگلور میں ایئرٹیل انٹرنیٹ بند ہے؟ کسی اور کو اس مسئلے کا سامنا ہے؟ ایئر ٹیل انڈیا کو کم از کم صارفین کو مسئلے کے بارے میں مطلع کرنا چاہیے۔ ایک اور نے پوسٹ کیا، `ایئرٹیل پوسٹ پیڈ پچھلے ۶؍ گھنٹوں سے بند ہے، نہ کالیں ہو رہی ہیں اور نہ ہی انٹرنیٹ۔ کسٹمر کیئر سے بات بھی نہیں کر سکتے۔ ایک اور ایئرٹیل صارف نے لکھا کہ `اب کیا صورتحال ہے؟ لاکھوں فون نیٹ ورک کے بغیر ہیں... مسئلہ پر عوامی بیان دیں اور اسے ٹھیک کرنے کا وقت بتائیں۔
ایئرٹیل کی وضاحت
ایئر ٹیل کیئرس نے کہا ہے کہ مسئلہ `عارضی رابطے میں خلل کی وجہ سے ہے اور اسے ایک گھنٹے کے اندر ٹھیک کر دیا جائے گا۔ کمپنی نے پیغام میں لکھاکہ ’’ `ہمیں صارفین کو ہونے والی تکلیف پر افسوس ہے۔ یہ مسئلہ رابطے میں عارضی خلل کی وجہ سے ہے اور اسے ایک گھنٹے میں حل کر لیا جائے گا۔ اس کے بعد براہ کرم اپنا موبائل فون دوبارہ شروع کریں تاکہ خدمات بحال کی جاسکیں۔