• Thu, 30 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈونالڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات طے پا گئی

Updated: October 29, 2025, 10:05 PM IST | Beijing

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان ملاقات طے پا گئی جسے دنیا بھر میں تجارتی تناؤ میں کمی کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Donald Trump And Xi Pi Jing.Photo:INN
ڈونالڈ ٹرمپ اور زی پن جنگ۔ تصویر:آئی این این

 امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان ملاقات طے پا گئی جسے دنیا بھر میں تجارتی تناؤ میں کمی کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔  غیر ملکی خبر رساں ایجنسی روئٹرس کی رپورٹ کے مطابق چین نے تصدیق کی ہے کہ صدر شی جن پنگ جمعرات (۳۰؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء) کو جنوبی کوریا میں امریکی ہم منصب ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ 
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بتایا کہ دونوں سربراہان مملکت اسٹریٹجک اور طویل مدتی مسائل پر گہرائی سے تبادلہ خیال کریں گے۔  انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ مل کر اس ملاقات کے مثبت نتائج کو فروغ دینے اور چین امریکہ تعلقات کی مستحکم ترقی کیلیے نئی رہنمائی اور محرک فراہم کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے کے خواہشمند ہیں۔  ڈونالڈ ٹرمپ آج جنوبی کوریا پہنچے ہیں تاہم دورانِ سفر ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اور صدر شی جن پنگ دونوں ممالک کے لئے  اچھا معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔ 
دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات کی توقعات نے گزشتہ مہینے مارکیٹس کو مستحکم کرنے میں مدد دی جبکہ نئے تجارتی تناؤ نے خدشات پیدا کیے تھے کہ دونوں رہنما عالمی سپلائی چینز کو درہم برہم کرنے والی ٹیرف جنگ کو حل کرنے کےلئے مذاکرات سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔  واشنگٹن نے تجارتی جنگ کی شدت میں اضافے کا الزام چین کی نئی نایاب زمینی برآمدات کے کنٹرولز پر لگایا جبکہ چین کا مؤقف ہے کہ یہ واشنگٹن کی جانب سے چینی کمپنیوں کی امریکہ میں سرمایہ کاری کی صلاحیت کو مزید محدود کرنے سے شروع ہوا۔  شی جن پنگ جمعرات سے ہفتے تک جنوبی کوریا میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کی میٹنگ اور ملک کے سرکاری دورے پر ہوں گے تاہم ٹرمپ سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
پاک-امریکہ تعلقات میں نئے باب کا اضافہ 
 امریکہ سے خام تیل کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، اسے پاکستان اور امریکہ کے تجارتی تعلقات میں ایک نیا باب قرار دیا جا رہا ہے۔  پاکستان کی تاریخ میں امریکی خام تیل لے کر پہلا جہاز   بدھ کو بلوچستان کے ساحل پر واقع سینرجیکو کے سنگل پوائنٹ مورنگ (ایس پی ایم) پورٹ پر لنگر انداز ہوا، اس بحری جہاز کا نام کارگو ایم ٹی پیگاسس تھا۔  واضح رہے کہ اگست میں یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ سینرجیکو رواں ماہ وِٹول  سے ۱۰؍ لاکھ بیرل تیل درآمد کرے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے:انٹرنیٹ براہ راست سیٹیلائٹ کے ذریعے چلایا جائے گا

سینرجیکو پاک لمیٹڈ کے نائب چیئرمین اسامہ قریشی   سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار امریکی خام تیل کی کھیپ کی آمد ملک کے توانائی کے شعبے اور سینرجیکو دونوں کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نومبر کے وسط میں دوسری اور جنوری۲۰۲۶ء میں تیسری کھیپ آئے گی  اور اس کے ساتھ ہی یہ شپمنٹ مکمل ہوگی  اور یہ کہ یہ تینوں کارگو مجموعی طور پر پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تجارتی توازن میں تقریباً ۲۰۰؍ ملین ڈالرس  کی بہتری کا باعث بنیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK