• Thu, 30 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیوزی لینڈ نے گھریلو سرزمین پر انگلینڈ کیخلاف۱۷؍ سال بعد یکروزہ سیریز جیت لی

Updated: October 29, 2025, 10:05 PM IST | Christchurch

بلیئر ٹکنر (۴؍ وکٹ) اور نیتھن اسمتھ (۲؍ وکٹ) کے بعد ڈیرل مشیل ( ناٹ آؤٹ ۵۶؍رن) اور راچن رویندر (۵۴؍رن)کی نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے بدھ کو دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ کو۱۰۱؍ گیندیں باقی رہتے ۵؍وکٹوں سے شکست دے دی۔

New Zealand Players.photo:INN
نیوزی لینڈ کے کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این

بلیئر ٹکنر (۴؍ وکٹ) اور نیتھن اسمتھ (۲؍ وکٹ) کے بعد ڈیرل مشیل ( ناٹ آؤٹ ۵۶؍رن) اور راچن رویندر (۵۴؍رن)کی نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے بدھ کو دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ کو۱۰۱؍ گیندیں باقی رہتے ۵؍وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں۰۔۲؍ کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔تفصیلات کے مطابق ہملٹن  میں کھیلے جانے والے  دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو انگلش بیٹنگ لائن پھر ناکام ہو گئی۔ انگلینڈ کی ٹیم۴۰؍ اوورس بھی نہ کھیل پائی اور ۳۶؍ اوورز میں ۱۷۵؍ رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ جیمی اوورٹن ۴۲؍رن  اور کپتان ہیری بروک۳۴؍ رنز بناکر نمایاں رہے۔ جو روٹ۲۵؍رن، جیکب بیتھل ۱۸؍رن، سیم کرن ۱۷؍رن اور جیمی اسمتھ ۱۳؍ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جوز بٹلر اور عادل رشید۹،۹ ؍برائیڈن کارس ۳؍ اور بین ڈکٹ ایک رن بناسکے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے۴، نیتھن اسمتھ نے  ۲؍ جبکہ جیکب ڈفی، ذاکری فوکس، مشیل سینٹنر اور مائیکل بریسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

 پہلے ہی اوور میں ول ینگ کے صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ نے قدرے محتاط انداز میں آغاز کیا تاہم بعد میں تیز کھیل کر ہدف بآسانی۱ء۳۳؍ اوورز میں ۵؍ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ڈیرل مشیل ۵۶؍رن  اور کپتان  سینٹنر برق رفتار ۳۴؍ رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ راچن رویندر  ۵۴؍رن  اور کین ولیمسن ۲۱؍ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے ۳؍جبکہ عادل رشید اور جیمی اوورٹن نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ نیوزی لینڈ کو ۳؍ ون ڈے میچز کی سیریز میں ۰۔۲؍کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔ 
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے آخری مرتبہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز ۲۰۱۳ء میں جیتی تھی جبکہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر ۲۰۰۸ء کے بعد انگلینڈ کے خلاف یہ پہلی سیریز میں فتح ہے۔
ایٹلیٹکو مینیروکوپا سوڈامیریکا کے فائنل میں پہنچ گئی
برازیل کے ایٹلیٹکو منیرو نے ایکواڈور کے انڈیپینڈینٹ ڈیل ویلے کو۱۔۳؍گول  سے شکست دے کر کوپا سوڈامیریکانا کے فائنل میں جگہ بنا لی۔  گویلرمے ارانا نے ارینا  ایم آر وی میں سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے میں بائیں طرف سے ڈوڈو کے کراس سے قریبی فاصلے پر شاٹ لگا کر میزبان ٹیم کو برتری دلائی۔  ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے، برنارڈ نے گیند کے ذریعے ڈوڈو کی تھرو بال پر گول کر کے  برتری کو دُگنا کردیا۔ کلاڈیو اسپنیلی نے قریبی فاصلے پر شاٹ لگا کر خسارہ کم کیا لیکن ہلک نے شاندار جوابی حملے سے ایٹلیٹکو کی دو گول کی برتری بحال کر دی۔ پچھلے ہفتے۱۔۱؍ سے ڈرا ہونے کے بعد، نتیجہ نے ایٹلیٹکو کو ۲۔۴؍گول کی مجموعی جیت دلائی۔ 

یہ بھی پڑھئے:روہت شرما پہلی بارنمبروَن یکروزہ بلے باز بن گئے

ایٹلیٹکو کے منیجر جارج سمپاؤلی نے میچ کے بعد اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ ایک ایسا میچ تھا جہاں سب کچھ پلان کے مطابق ہوا۔ہم واضح طور پر بہتر ٹیم تھی اور جس طرح سے ہم نے پہلے ہاف میں کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ سب سے بہتر تھا جو میں نے اس گروپ میں (ستمبر میں) آنے کے بعد دیکھا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK