Inquilab Logo

صارفین کی تعدادکے معاملے میں ایئرٹیل، ووڈا فون آئیڈیا کو جھٹکا

Updated: July 30, 2021, 11:35 AM IST | Agency | New Delhi

مئی ۲۰۲۱ء میں گاہک جوڑنے کے معاملے میں ایئر ٹیل اور ووڈافون کو تگڑا جھٹکا لگا ہے۔ ایئر ٹیل کے گاہکوں کی تعداد میں۴۶ء۱؍لاکھ کی کمی آئی ہے۔ ووڈا فون آئیڈیا (وی) کے بھی۴۲ء۸؍لاکھ گاہک کم ہوئے ہیں۔

Airtel Vodafone And Idea Shocks In Terms Of Number Of Users.Picture:INN
صارفین کی تعدادکے معاملے میں ایئر ٹیل، ووڈا فون آئیڈیا کو جھٹکا ۔تصویر: آئی این این

مئی ۲۰۲۱ء میں گاہک جوڑنے کے معاملے میں ایئر ٹیل اور ووڈافون کو تگڑا جھٹکا لگا ہے۔ ایئر ٹیل کے گاہکوں کی تعداد میں۴۶ء۱؍لاکھ کی کمی آئی ہے۔ ووڈا فون آئیڈیا (وی) کے بھی۴۲ء۸؍لاکھ گاہک کم ہوئے ہیں۔ وہیں جیو نے نئے گاہک جوڑنے کے معاملے میں بازی مارلی ہے۔ جیو نے مئی میں۳۵ء۵؍لاکھ نئے گاہک جوڑے ہے۔ جون ۲۰۲۰ء کے بعد پہلی بار ایئر ٹیل کے صارفین گھٹ گئے ہیں۔
جیو نے۳۵ء۵؍لاکھ نئے گاہک جوڑے
 ٹیلی کام ریگولیٹری اتھاریٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کوم کمپنی ریلائنس جیو نے اپریل میں۳۵ء۵؍لاکھ نئے گاہک جوڑے ہیں۔ ریلائنس جیو کمپنی نے اپریل میں اپنے نیٹ ورک میں ۶۵ء۴۷؍؍لاکھ نئے گاہک جوڑے تھے۔ٹرائی کے مطابق کل ملاکر مئی میں کل فون گاہکوں کی تعداد پچھلے مہینے کے موازنہ میں۰ء۵۳؍فیصد گھٹ گئی ہے۔فون گاہکوں کی تعداد مئی میں۱۷۷ء۷؍کروڑ پر پہنچ گئی ہے جو کہ اپریل میں۱۱۸ء۳؍کروڑ تھی۔
شہری اور دیہی علاقوں میں بھی صارف کم ہوئے
 شہری اور دیہی علاقوں میں بھی صارفین کم ہوئے ہیں۔ اپریل کے مقابلے مئی میں شہری علاقوں میں سبسکرپشن۶۴ء۵؍کروڑ سے گھٹ کر ۶۴ء۱؍کروڑ ہوگئے۔ وہیں دیہی علاقوں میں سبسکرپشن۵۳ء۷؍؍کروڑ سے گھٹ کر۵۳ء۵؍رہ گئے ہیں۔
ایئرٹیل اور وی کو جھٹکا
 مئی میں ایئر ٹیل اور ووڈافون آئیڈیا کے گاہکوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ ایئر ٹیل کے مئی میں ۴۶ء۱۳؍لاکھ گاہک کم ہوئے ہیں۔ وہیں ایئر ٹیل کے اپریل میں ۵ء۱۷؍ لاکھ نئے گاہک جوڑے تھے۔ مئی میں ووڈافون آئیڈیا کو ۴۲ء۸؍ لاکھ گاہکوں کا نقصان ہوا ہے۔ اپریل میں ۱۸؍لاکھ گاہک کم ہوئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK