Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریلائنس کا گوگل اور میٹا کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

Updated: August 30, 2025, 11:05 AM IST | Agency | Mumbai

’ریلائنس انٹیلی جنس‘ کے نام سے نئی ذیلی کمپنی کے قیام کافیصلہ، ملک کو اے آئی کا عالمی مرکز بنانے کا عزم، ۴۸؍ ویں جنرل میٹنگ میں مکیش امبانی نے دیگر کئی اہم فیصلوں سے آگاہ کیا گیا، جدید طرز کا کمپیوٹر بنانے اور آئندہ سال جیو کا آئی پی او لانے کی بھی اطلاع دی۔

Mukesh Ambani announced several revolutionary decisions at the 48th general meeting of Reliance Industries. Photo: INN
مکیش امبانی نے ریلائنس انڈسٹریز کی ۴۸؍ ویں جنرل میٹنگ میں کئی انقلابی فیصلوں سے آگاہ کیا۔ تصویر: آئی این این

 ریلائنس انڈسٹریز کی ۴۸؍ ویں سالانہ  میٹنگ میں  چیئرمین مکیش امبانی نے آئندہ سال جون میں جیو کاآئی پی او  لانے کی اطلاع دی ۔ اس کے علاوہ اے جی ایم میں ۳؍ بڑے اعلانات بھی  کئے گے۔ ریلائنس کنزیومر پروڈکٹ بزنس اب  ریلائنس انڈسٹریز کا براہِ راست سبسیڈیئری (ذیلی کمپنی )  ہوگا۔ اس کے ساتھ ایک اور سبسیڈیئری کمپنی ریلائنس  انٹیلی جنس قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور  اطلاع دی گئی کہ اے آئی (مصنوعی ذہانت)   کیلئے  میٹا (فیس  بک کی کمپنی) اور گوگل کے ساتھ شراکت داری کی گئی ہے۔
’’ریلائنس انٹیلی جنس‘‘ کا قیام
  مکیش امبانی نے جمعہ کو اپنی کمپنی کی سالانہ  جنرل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ’’ریلائنس انڈسٹری‘‘ کے نام سے ذیلی کمپنی بنانے کا اعلان کیا جس کے مالکانہ حقوق پوری طرح سے ریلائنس انڈسٹریز کے پاس رہیں گے۔ مکیش امبانی کے مطابق اس کا مقصد انٹیلی جنس کے شعبہ میں   ملک کی صلاحیتوں کو آگے بڑھاناا وراسے ’’اے آئی  میں  اختراع‘‘   کے شعبہ پر عالمی مرکز بنانا ہے۔  انہوں  نے کہا کہ ’’یہ فیصلہ ریلائنس اور ہندوستان کے  ڈجیٹل مستقبل کیلئے سنگ میل ہے۔‘‘
   اے آئی کیلئے گوگل اور میٹا  سےشراکت داری
کہاکہ ’’ہم نے اپنے پرانے ساتھی گوگل کے ساتھ مل کر اے آئی  کے میدان میں ایک گہری اور وسیع شراکت داری کی ہے۔ہم ملک بھر میں ریلائنس کی کام کرنے کی طاقت اور عالمی معیار کے انفرااسٹرکچر بنانے کی صلاحیت کو گوگل کی کلاؤڈ اور اے آئی  ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑ رہے ہیں۔ ‘‘میٹا سے شراکت داری پر انہوں نے کہا کہ ’’آج میں میٹا کے ساتھ مل کر ہندوستان کیلئے ایک خاص اے آئی  جوائنٹ وینچر کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہوں۔ ہم اوپن سورس اے آئی کی طاقت کو ریلائنس کے انرجی، ریٹیل، ٹیلی کام، میڈیا اور مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں کی گہری سمجھ کے ساتھ جوڑنا چاہتے ہیں۔
نئے قسم کے کمپیوٹر بنانے کااعلان
  ریلائنس انڈسٹریز نے اپنی سالانہ جنرل میٹنگ میں ریلائنس جیو ہائی پرفارمنس  پرسنل کمپیوٹر   کا بھی اعلان کیا۔ یہ کمپیوٹر ٹی وی یا کسی اور اسکرین کو’’اے آئی ریڈی سسٹم ‘‘ میں بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہوںگے۔ یہ ڈیوائس صارفین کو ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ خریدے بغیر جدید کمپیوٹنگ سروسیز تک رسائی فراہم کرے گا۔ جیو سیٹ ٹاپ باکس کے ساتھ کی بورڈ جوڑ کر صارفین اپنے ٹی وی یا مانیٹر کو پرسنل کمپیوٹر میں بدل سکتے ہیں۔  یہ براہِ راست جیو کے کلاؤڈ سرور  سے کام کرےگا۔ یہ ماڈل اسٹوریج اور کمپیوٹنگ پاور کو ریموٹلی  (دور سے) بڑھانے کی سہولت دیتا ہے جس کی وجہ سے  ہارڈویئر اپ گریڈ کی ضرورت  ہی ختم ہو جائے گی۔ مکیش امبانی نے کہا کہ ’’جیو پی سی وہ انقلابی پروڈکٹ ہے جو آپ کی ٹی وی یا کسی بھی اسکرین کو مکمل اے آئی کی صلاحیت سے  لیس کمپیوٹر میں بدل سکتاہے۔ آپ صرف اپنے جیو سیٹ ٹاپ باکس سے کی بورڈ کو منسلک کرکے کام شروع کرسکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK