Inquilab Logo Happiest Places to Work

سستے روسی تیل سے مالا مال نجی ریفائنریز، سرکاری کمپنیوں نے کم کمایا

Updated: August 23, 2025, 5:52 PM IST | New Delhi

۲۰۲۱ء میں ہندوستان میں درآمد کیے جانے والے خام تیل میں روس کا حصہ صرف۲؍ فیصد تھا، جو گزشتہ ۴۲؍ مہینوں میں بڑھ کر۳۲؍ فیصد ہو گیا۔

Oil Refinery.Photo:INN
آئل ریفائنری۔ تصویر: آئی این این

روس سے سستے خام تیل کی درآمد سے بہت فائدہ ہوا ہے، لیکن اسے یکساں طور پر تقسیم نہیں کیا گیا۔ ملک میں پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں کو اس سے زیادہ منافع ملا ہے۔ صنعتی ذرائع اور جہازوں کی نقل و حرکت کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ قیمت پر ایندھن فروخت کرنے کی مجبوری کی وجہ سے حکومت کی  ریفائنریز نے بہت کم منافع کمایا ہے۔
 ملک کی ۷؍ ریفائننگ کمپنیوں نے روس سے روزانہ تقریباً۱۸؍ لاکھ بیرل سستا تیل خریدا اور اس میں سے۸۱ء۸؍ لاکھ بیرل ۲؍ کمپنیوں کے حصے میں آیا۔ دونوں نجی شعبے کی کمپنیاں ہیں   ریلائنس انڈسٹریز اور نیارا انرجی۔ نیارا انرجی روس کا روزنیفٹ چلاتی ہے۔ یہ دونوں کمپنیاں ۲۰۲۵ء میں اب تک کی جانے والی روسی تیل کی کل درآمد کا نصف حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:ٹک ٹاک ہندوستان واپس نہیں آرہا ہے

 فروری۲۰۲۲ء میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے چار برسوں میں، ہندوستان نے وہاں سے روزانہ اوسطاً۵ء۱؍ ملین بیرل خام تیل درآمد کیا ہے۔ اس تیل کا۴۰؍ فیصد سے زیادہ ریلائنس اور نیارا نے درآمد کیا تھا۔ ۲۰۲۱ءمیں ہندوستان میں درآمد کیے جانے والے خام تیل میں روس کا حصہ صرف ۲؍ فیصد تھا، جو گزشتہ۴۲؍ مہینوں میں بڑھ کر۳۲؍ فیصد ہو گیا۔ سعودی عرب، امریکہ، نائیجیریا اور دیگر ممالک کو اس سے نقصان اٹھانا پڑا ہے، جہاں سے ہندوستان نے درآمدات کم کر دی ہیں۔ اس سال جون میں ہندوستان میں آنے والے کل خام تیل کا۴۵؍ فیصد روس سے آیا، یعنی بیرون ملک سے آنے والے خام تیل کا ہر دوسرا بیرل روس سے تھا۔
 اس کا سب سے زیادہ فائدہ ریلائنس کو ہوا، لیکن اس کے منافع کے بارے میں کوئی صحیح معلومات نہیں ہے۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اس ہفتے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیاکہ  `ان سودوں سے ہندوستانی کمپنیوں کو تقریباً۱۶؍ بلین ڈالرس کا منافع ہونے کی امید ہے۔
فن لینڈ میں مقیمسی آر ای اے  نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ جی ۷ + ممالک نے ہندوستان اور ترکی کی ۶؍ ریفائنریوں سے۱۸؍بلین یورو (۲۱؍ بلین ڈالرس) کی تیل کی مصنوعات درآمد کی ہیں، جن میں سے تقریباً۹؍ بلین یورو مالیت کی مصنوعات روسی خام تیل سے بنی ہیں۔ ریلائنس کی جام نگر ریفائنری اس فہرست میں سرفہرست ہے۔ سی آر ای اے  کا اندازہ ہے کہ اس نےجی ۷+ ممالک کو فروخت کیے گئے ۱۲؍ بلین یورو مالیت کے ایندھن میں سے تقریباً۴؍  بلین یورو مالیت کا ایندھن روسی خام تیل سے بنایا گیا تھا۔ او این جی سی کی منگلور ریفائنری چوتھے مقام پر ہے اور وڈینار ریفائنری چھٹے مقام پر ہے۔
کسٹم اور جہاز کی نقل و حرکت کے اعداد و شمار، بجٹ دستاویزات اور صنعت کے حکام کی معلومات کی بنیاد پر حساب لگایا تو اہم سیونگ  سامنے آئیں۔ ہندوستان نے جنوری۲۰۲۲ء سے جون۲۰۲۵ء کے دوران خلیجی ممالک اور امریکہ سے روس سے سستا خام تیل خرید کر تقریباً۱۵؍ بلین ڈالرس کی بچت کی لیکن ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار نے اس ہفتے بزنس اسٹینڈرڈ کو بتایا کہ روسی خام تیل پر کبھی بھی ایرانی یا وینزویلا کے تیل کی طرح پابندی نہیں لگائی گئی۔
۲۰۲۳ء میں روسی تیل پر سب سے زیادہ رعایت نے ہندوستانی کمپنیوں کو تقریبا۷؍ بلین ڈالرس کی بچت میں مدد کی ہے، جس میں سے ایک بڑا حصہ ریلائنس اور نیارا نے بچایا تھا کیونکہ سرکاری ریفائنریوں کو حکومت کی طرف سے مقرر کردہ کم قیمت پر پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرنا پڑتی تھیں۔ پرائیویٹ ریفائنریوں نے اپنی پیداوار کا ایک بڑا حصہ پرکشش قیمتوں پر یورپ اور ایشیا کو برآمد کیا۔ ریلائنس اور نیارا کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔
ریلائنس اور نیارا نے اس سال ہندوستان سے ایندھن کی کل برآمدات کا۸۱؍فیصد کیا ہے۔ ریلائنس نے روزانہ۱۴ء۹؍  لاکھ بیرل  ایندھن جیسے ڈیزل اور جیٹ فیول کی برآمد کی ہے، جو کل برآمدات کا۷۱؍ فیصد ہے۔ اس نے جام نگر ریفائنری سے تقریباً۶۷؍ فیصد پیداوار برآمد کی۔ اس ریفائنری کی تیل کی گنجائش تقریباً۶ء۱۳؍  لاکھ بیرل ہے جس میں سے یومیہ۴۶ء۷؍ لاکھ بیرل روسی تیل درآمد کیا جاتا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK