• Thu, 08 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ اجیت دادا، بدعنوانی کیس کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے‘‘

Updated: January 06, 2026, 11:39 PM IST | Pune

بی جے پی وزیرچندر شیکھر باونکولے کی این سی پی صدر پرسخت تنقید ، کہا : اگر ہم ماضی میں چلے گئے تو وہ بول نہیں پائیں گے۔نائب وزیراعلیٰ نے پمپری چنچواڑ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ جنہوں نے مجھ پر کرپشن کا الزام لگایا تھا، آج میں حکومت میں ان کے ساتھ بیٹھا ہوں

NCP chief Ajit Pawar
این سی پی سربراہ اجیت پوار

    ریاست میں برسراقتدارپارٹیوں بی جے پی اور این سی پی کے درمیان کسی نہ کسی بات پر رسہ کشی جاری ہے۔ پمپری چنچواڑ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ اور این سی پی کے صدر اجیت پوار نے بی جے پی پر لفظی حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے مجھ پر۷۰؍ ہزار کروڑ روپےکی بدعنوانی کا الزام لگایا لیکن جنہوں نے مجھ پر کرپشن کا الزام لگایا تھا، آج میں حکومت میں ان  کے ساتھ بیٹھا ہوں۔اس کا جواب  بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر چوان نے  دیا تھااور اب بی جے پی لیڈر اور ریاستی وزیرمحصولات چندر شیکھر باونکولے نے  اجیت پوار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
 چندرشیکھرباونکولے نے اجیت پوار کو براہ راست انتباہ دیا ہے کہ’’ اگر ہم ماضی میں چلے گئے تو اجیت دادا بول نہیں پائیں گے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ۷۰؍ ہزار کروڑ  روپے کے بدعنوانی کے کیس کی سماعت پر فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔ ’اے بی پی ماجھا‘کی خبر کے مطابق ا جیت پوار کے بیان پر باونکولے  نے کہاکہ ٹھیک ہے، یہ ایسی چیز نہیں ہے جس پر فخر کیا جائے۔ عدالت میں سماعت جاری ہے، جو فیصلہ آئے گا، اس کے مطابق ہم آگے بڑھیں گے۔ آخر کیس زیر غور ہے، ابھی فیصلہ سنایا نہیں گیا ہے۔ اجیت دادا ایک ہوشیار لیڈر ہیں۔ اتنے چھوٹے الیکشن کیلئے ان معاملات کو اٹھانا اور میونسپل کارپوریشن کیلئے مہایوتی میں  اختلاف پیدا کرنا درست نہیں۔ یہ ٹھیک نہیں ہے۔ اجیت دادا اس بارے میں سوچیں  ۔ کہنے کو بہت کچھ ہوگا، لیکن یہ وقت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اتنا بڑا نہیں ہوں کہ اجیت دادا کو مشورہ دوں۔ ایسا بیان نہیں دینا چاہئے کہ مہایوتی میں من بھید اورمت بھید ہو ۔ مہایوتی کوآرڈنیشن میٹنگ میں اس کا فیصلہ کیا گیاتھا۔  انہوں نے ایسا کیوں کہا۔یہ مجھے معلوم نہیں لیکن  انہیں ایسا نہیں کہنا چاہئے تھا۔ وہ ریاست کے ایک اہم لیڈر ہیں، میں انہیں زیادہ مشورہ نہیں دوں گا لیکن وہ پمپری چنچواڑ میں کئی برسوں تک اقتدار میں تھے۔ اب صفحات پلٹ جائیں تو وہ کچھ نہیں کہہ سکیں گے۔ تاہم ہم صفحات پلٹنا نہیں چاہتے۔ اس لئے انھوں نے اجیت پوار کو براہ راست انتباہ دیا ہے کہ اجیت  پوار کو آرڈنیشن کمیٹی میں طے شدہ طریقے کے مطابق برتاؤ کریں۔
 آنجہانی ولاس راؤ دیشمکھ  سے متعلق متنازع بیان پرچندر شیکھر باونکولے نے کہا ہے کہ وہ پہلے سنیں گے کہ رویندر چوان نے ان کے بارے میں کیا کہا پھر وہ اس پر بات کرے گا۔

pune Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK