Inquilab Logo Happiest Places to Work

مسابقہ جاتی امتحانات میں گھپلے سے نوجوان کے ساتھ والدین بھی متاثر:اکھلیش یادو

Updated: June 17, 2024, 8:02 PM IST | Lucknow

اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر پولیس تقرری، اے آر او، نیٹ جیسے گھپلے کا شکار دیگر امتحانات منسوخ ہوکر دوبارہ ہوتے بھی ہیں تو اس بات کی گارنٹی کون لے گا کہ اگلی بار امتحان منعقد کئے جانے پر ایسا کچھ بھی گھپلہ نہیں ہوگا۔

SP chief Akhilesh Yadav. Photo: INN.
ایس پی سربراہ اکھلیش یادو۔ تصویر: آئی این این۔

سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے پیر کو کہا کہ مسابقہ جاتی امتحانات میں گھپلے بازی سے نہ صرف امتحان دینے والے نوجوان بلکہ ان کے والدین بھی متاثر ہورہے ہیں۔ یادو نے کہا کہ اگر پولیس تقرری، اے آر او، نیٹ جیسے گھپلے کا شکار دیگر امتحانات منسوخ ہوکر دوبارہ ہوتے بھی ہیں تو اس بات کی گارنٹی کون لے گا کہ اگلی بار امتحان منعقد کئے جانے پر ایسا کچھ بھی گھپلہ نہیں ہوگا۔ جب سرکار وہی ہے اور اس کا نظام بھی وہی ہے تو یہ سب گھپلے بازیاں کہیں پھر سے حکومت پناہ یافتہ ’’امتحان مافیاؤں ’‘‘کیلئے پیسہ کمانے کا ذریعہ نہ بن جائے۔ 
اکھلیش یادو بے مزید کہا کہ مختلف امتحانات کا پیپر لیکن ہونا، امتحان سنٹر سے لے کر سالور تک کا گھپلہ ہونا، امتحان کرانے والی ایجنسی کا کام شک کے گھیرے میں آنا، رزلٹ میں گریس مارکس کی ہیرا پھیری ہونا، من چاہئے سنٹر ملنا، ایک ہی سنٹر سے کئی امیدوار کا سیلیکٹ ہونا اورصد فیصد نمبرات آنا صرف امتحان مینجمنٹ کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ ان سب سے بڑھ کر یہ ایک ذہنی سانحہ ہے جس سے نوجوانوں کے ساتھ ان کے سرپرست بھی متاثر ہورہے ہیں۔ ایس پی صدر نے کہا کہ نوجوان ویسے ہی بہت نازک ہوتا ہے۔ ایسے میں ان کو سنبھالنا والدین کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے۔ ایسے واقعات سے مایوس،ناامید ہوکر جب والدین خود نظام سے اعتماد کھو دیتے ہیں اور انہیں اپنے بچوں کا مستقبل تاریکی میں نظر آنے لگتا ہے تو کیا اپنے بچوں کو سہارا بنیں گے۔ اس لئے حکومت اس بحران کو ایک نفسیاتی نقطہ نظر سے بھی دیکھے اور کم سے کم نوجوانوں کے معاملات کو اپنے چوطرفہ بدعنوانی سے آزاد رکھے۔ یہ ملک کے مستقبل کا سوال ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK