Inquilab Logo

بی جے پی کو عوام کی پکار سنائی نہیں دے رہی ہے

Updated: October 14, 2021, 11:07 AM IST | Agency | Hamirpur

کانپور کے بعد ہمیر پور میں بھی اکھلیش یادو کی ’وجے رتھ ‘ کا شاندار استقبال۔ بی جے پی پر تنقید،زیادہ تر کسانوں اور زراعت سے متعلق وعدے، اگلا پڑائو جالون میں

Akhilesh Yadav Hamirpur. .Picture:INN
اکھلیش یادو ہمیر پور۔ تصویر: آئی این این

 بی جے پی حکومت کے تئیں کسانوں کی ناراضگی کو دیکھتے ہوئے   سماج وادی پارٹی  کے سربراہ اکھلیش یادو کے حوصلے بلند ہیں اور ایک روز قبل شروع ہونے والی اپنی’ وجے رتھ یاترا‘ میں  وہ  براہ راست  کسانوں کو مخاطب کر رہے ہیں  اور زراعت سے متعلق ہی وعدے کر رہے ہیں۔  بدھ کو ہمیر پور ضلع میں اپنی رتھ لے کر پہنچے اکھلیش نے یہاں اعلان کیا کہ  اقتدار میں آنے پر ان کی حکومت بندیل کھند میں تل اور سرسوں کے  تیل کے سرکاری کارپلانٹ لگائے گی۔ضلع کے کرارا قصبے میں صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ’’ بندیل کھنڈ تل اور سرسوں کا بڑے پیمانے پر پیدوار کرنے کا والا علاقہ ہے۔ اگر  ہماری حکومت آئی تو ہم یہاں تل اور سرسوں کےتیل کا سرکاری پلانٹ لگائیں گے۔‘‘ اتنا ہی نہیں انہوں نے کہا کہ’’ ہم   اس کو(بندیل کھنڈ کے تیل کو) برانڈ بنائیں گے تاکہ بیرون ملک سے آنے والے سرسوں کے تیل میں جو ملاوٹ آرہی ہے وہ روک کر اپنے غریب عوام کو خالص سرسوں کا تیل دلایا جا سکے۔‘‘
 انہوں نے   بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’کسانوں کو برباد کر کے بی جے پی  پتہ نہیں کس کیلئے دودھ مہنگا کرہی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ’’ پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں عام آدمی کے ساتھ ساتھ کسان اور غریب کی جیب پر بوجھ ڈال رہی ہیں۔ آج پیٹرول ۱۰۲؍روپے لیٹر مل رہا ہے۔ یہ کیا بی جے پی حکومتوں کی دکھائی نہیں دے رہا ہے؟‘‘ انہوں نے خود ہی جواب دیا کہ ’’ حقیقت میں انہیں سب کچھ دکھائی دے رہا ہے مگر مہنگائی سے کراہتے عوام کی پکار ا نہیں سنائی نہیں دے رہی ہے۔‘‘
  اس دوران اکھلیش  کی وجے یاترا بدھ عوام کی بھیڑ کے  درمیان ہمیر پور سے کرارا ہوتے ہوئےجالون ضلع کے کالپی علاقے  کیلئے روانہ ہوگئی۔ یاد رہے کہ سماج وادی پارٹی کی’ وجے یاترا‘ منگل کو کانپور کے نوبستہ علاقے سے شروع ہوئی تھی۔ یاترا کے پہلے مرحلے میں اکھلیش  کالپی ہوتے ہوئے کانپور دیہات کے ماتی جائیں گے۔ اور اس دوران بی جے پی حکومت کی ناکامیوں اور اپنی پارٹی کے وعدوں سے عوام کو روبرو کروائیں گے ۔منگل کو انہوںو نے ریاست کے نظم ونسق  کی صورتحال کے سلسلے میں یوگی  حکومت کو گھیرا تھا جبکہ بدھ کو  انہوں نے  مہنگائی کے  مسئلے پر چوٹ  کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK