Inquilab Logo Happiest Places to Work

مسجد اقصیٰ لگاتار۱۰؍ ویں روز بند رہی، اذان اور نماز کی ادائیگی پر پابندی

Updated: June 24, 2025, 12:57 PM IST | Agency | Jerusalem

مگریہودیوں کو داخلے کی کھلی اجازت ،اسرائیل مسجد اقصیٰ پر مکمل قبضہ کرنے کے اپنے منصوبے میں آگے بڑھ رہا ہے، حماس کی شدید برہمی۔

The inner courtyard of Al-Aqsa Mosque, which currently lies deserted. Photo: INN
مسجد اقصیٰ کا اندرونی صحن جو اس وقت ویران پڑا ہے۔ تصویر: آئی این این

 قابض اسرائیل کی غاصب فوج نے مسجد اقصیٰ پر قبضے کے خطرناک منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے دسویں روز بھی مسجد کو مکمل طور پر بند کر رکھا ہے اور نمازیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد ہے۔ ’مرکز اطلاعات فلسطین‘ کے مطابق ایک مقدس مقام جو پوری امت مسلمہ کے دل کی دھڑکن ہے آج صہیونی جارحیت کی لپیٹ میں ہے خالی اور ویران کھڑا ہے۔ فلسطینی کارکنوں اور محروم نمازیوں کے کیمروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں کی وہ دل دہلا دینے والی تصاویر دنیا کے سامنے رکھیں، جہاں کبھی ہزاروں سجدہ گزار ہوتے تھے۔ یہ منظر واضح پیغام ہے کہ قابض اسرائیل مسجد اقصیٰ کو مکمل طور پر ہتھیانے کے منصوبے میں آگے بڑھ رہا ہے۔ 
 اتوار کی صبح قابض اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر وحشیانہ انداز میں مسجد اقصیٰ کو بند کر کے نمازیوں کو زبردستی باہر نکال دیا۔ داخلے کی اجازت صرف اوقاف کے ملازمین اور محافظوں تک محدود کر دی گئی۔ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مسجد اقصیٰ کی بندش اور نمازیوں پر ہونے والے مسلسل حملوں کو مذہبی اور قانونی حیثیت کی کھلے عام پامالی قرار دیا۔ حماس نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے محافظوں اور وقف کے عملے کی گرفتاریاں در حقیقت اسلامی دینی خود مختاری پر حملہ اور آباد کاروں کو مزید دراندازی کا موقع فراہم کرنے کی کوشش ہے۔ 
 بیان میں اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا کہ یہ تمام اقدامات القدس کے امن اور پورے خطے کے استحکام کو شدید خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ مسجد اقصیٰ پر کیا جانے والا ہر حملہ پوری امت مسلمہ کی عزت و حرمت پر حملہ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK