سعودی پرو لیگ میں النصر کی مسلسل ۱۶؍ فتوحات کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔ پرنس محمد بن فہد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں برینڈن راجرز کی ٹیم القادسیہ نے النصر کو ۱۔۳؍گول سے ہرا کر ٹائٹل کی دوڑ کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔ جنوری کے بعد النصر کی یہ پہلی شکست ہے۔
EPAPER
Updated: May 04, 2026, 4:10 PM IST | Dammam
سعودی پرو لیگ میں النصر کی مسلسل ۱۶؍ فتوحات کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔ پرنس محمد بن فہد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں برینڈن راجرز کی ٹیم القادسیہ نے النصر کو ۱۔۳؍گول سے ہرا کر ٹائٹل کی دوڑ کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔ جنوری کے بعد النصر کی یہ پہلی شکست ہے۔
سعودی پرو لیگ میں النصر کی مسلسل ۱۶؍ فتوحات کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔ پرنس محمد بن فہد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں برینڈن راجرز کی ٹیم القادسیہ نے النصر کو ۱۔۳؍گول سے ہرا کر ٹائٹل کی دوڑ کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔ جنوری کے بعد النصر کی یہ پہلی شکست ہے۔ میچ کے ۲۴؍ ویں منٹ میں القادسیہ کے ونگ بیک محمد ابو الشامات نے پہلا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ ۳۹؍ ویں منٹ میں جواؤ فیلکس نے مارسیلو بروزووچ کے پاس پر گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔
یہ بھی پڑھئے:پونے معاملہ: اپوزیشن نے مہایوتی حکومت کو گھیرا، وزیراعلیٰ پر سخت تنقید
دوسرے ہاف میں القادسیہ نے النصر کی دفاعی غلطیوں کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ ۵۵؍ ویں منٹ میں مصعب الجویر نے برتری بحال کی، جبکہ ۷۸؍ ویں منٹ میں اسٹار اسٹرائیکر جولیان کوئینونز نے تیسرا گول کر کے النصر کی شکست پر مہر ثبت کر دی۔ اس شکست کے باوجود النصر ۷۹؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلے نمبر پر برقرار ہے، لیکن اب ان کی پوزیشن خطرے میں ہے۔اگر الہلال اپنا اگلا میچ جیت جاتا ہے تو النصر اور ان کے درمیان صرف ۲؍پوائنٹس کا فرق رہ جائے گا۔
Full time.
— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) May 3, 2026
We will fight until the end! pic.twitter.com/kMwpfAsIiy
یہ بھی پڑھئے:شری دیوی شروع میں ہندی نہیں جانتی تھیں لیکن بعد میں ’لیڈی سپر اسٹار‘ کہلائیں
۱۲؍ مئی کو ہونے والا النصر اور الہلال کا آمنا سامنا اب اس سیزن کا سب سے اہم ترین میچ بن گیا ہے جو ٹائٹل کا فیصلہ کر سکتا ہے۔ اس جیت کے بعد القادسیہ کے ۶۸؍ پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ ایشین چیمپئن لیگ ایلیٹ میں جگہ بنانے کی دوڑ میں شامل ہے۔ الاہلی نے الاخدود کو۰۔۴؍گول سے شکست دی، جس کے نتیجے میں الاخدود رواں سیزن میں ریلیگیٹ (لیگ سے باہر) ہونے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔التعاون نے الشباب کو ۱۔۵؍گول سے عبرت ناک شکست دے کر براعظمی مقابلوں کے لیے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔