• Fri, 28 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسرائیلی جارحیت فلسطین کا خاتمہ نہیں کرسکتی: الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون

Updated: November 27, 2025, 10:00 PM IST | Algiers

الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی جارحیت فلسطین کا خاتمہ نہیں کرسکتی، ساتھ ہی انہوںنے کہا کہ اسرائیل غزہ میں انسانی زندگی کو نا ممکن بنانے کی کوشش کررہا ہے،اوربین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو بین الاقوامی قانون کا پابند بنانے۔

Algerian President Abdelmadjid Tebboune. Photo: X
الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون۔ تصویر: ایکس

الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے بدھ کو کہا کہ اسرائیل غزہ میں زندگی کو ناممکن بنانے کی کوشش کر رہا ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی جارحیت فلسطین کے خاتمے کا باعث نہیں بنے گی۔‘‘الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کے اس پیغام کو وزیر مجاہدین و حقوق دار عبدالمالک تشریفنے دارالحکومت الجزائر میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں پڑھا۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ: بھاری بارش کے سبب ہزاروں خیمے زیر آب، بے گھر افراد مزید پریشانی کا شکار

اپنے پیغام میں تبون نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کے بنیادی اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔تبون کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں زندگی کو ناممکن بنانے کی کوشش کے علاوہ مقبوضہ مغربی کنارہ اور یروشلم میں فلسطینی علاقوں پر قبضہ بھی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’اسرائیل کی مسلسل جارحیت بھی فلسطین کا خاتمہ نہیں کر سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا مقصد غزہ کےبنیادی نظام  کو منظم طور پر تباہ کرکے، صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو نشانہ بنا کر، محاصرہ اور بھوک کے ذریعے، بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کو نظر انداز کر کے اور اپنے حملے جاری رکھ کر اسے حاصل کرنا ہے۔تاہم تبون نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو بین الاقوامی قانون کا پابند بنانے، غزہ پر پابندی فوری اور مکمل طور پر ختم کرنےاور انسان دوست امداد کی آبادی تک رسائی ممکن بنانے کے لیے تمام بارڈر کراسنگ کھولنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’غزہ میں امن کیلئے مستقل جنگ بندی ناگزیر‘‘

دریں اثناءصدر نے فلسطینی ریاست کو اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت دلوانے کے حوالے سے الجزائر کے مضبوط موقف کی تصدیق کرتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور اپنی ریاست کے قیام کو یقینی بنانے کی طرف ’’ایک بنیادی قدم‘‘ قرار دیا۔تبون نے کہا، ’’الجزائر مقبوضہ فلسطین میں اپنے بھائیوں کی حمایت کرنے کا پابند رہے گا اور ان کے جائز حقوق کے دفاع میں کوئی کسرباقی نہیں رکھے گا یہاں تک کہ وہ مکمل خودمختاری حاصل کر لیں اور یروشلم کو دارالحکومت بناتے ہوئے ایک آزاد اور خودمختار ریاست قائم کر لیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK