Inquilab Logo

پونچھ میں ایل او سی پر تعینات فوجی اہلکار کی مبینہ خودکشی

Updated: November 22, 2020, 7:57 PM IST | Agency | Srinagar

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تعینات ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر اپنی ہی سروس بندوق سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں ایل او سی کے سلوترا نامی علاقے میں تعینات ایک فوجی اہلکار نے گذشتہ رات اپنی ہی سروس بندوق سے اپنے آپ کو گولی مار دی۔ انہوں نے کہا کہ گولی کی آواز سنتے ہی ساتھیوں نے اس کو اٹھا کر قریبی طبی مرکز پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

Indian Army officer - Pic : INN
بھارتی نوجوان کی خود کشی ۔ تصویر : علامتی تصویر، آئی این این

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تعینات ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر اپنی ہی سروس بندوق سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں ایل او سی کے سلوترا نامی علاقے میں تعینات ایک فوجی اہلکار نے گذشتہ رات اپنی ہی سروس بندوق سے اپنے آپ کو گولی مار دی۔
انہوں نے کہا کہ گولی کی آواز سنتے ہی ساتھیوں نے اس کو اٹھا کر قریبی طبی مرکز پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت حوالدار راجندر سنگھ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہیں۔
بتادیں کہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی طرف سے خودکشی کرنے کے رجحان میں کئی تدابیر اپنانے کے باوجود بھی کوئی تفاوت دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اہلکاروں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سخت ڈیوٹی، اپنے عزیز و اقارب سے دوری اور گھریلو و ذاتی پریشانیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت نے سیکورٹی اہلکاروں کے لئے یوگا اور دیگر نفسیاتی ورزشوں کو لازمی قرار دیا ہے لیکن باوجود اس کے جموں و کشمیر میں جوانوں کی جانب سے خودکشی کے واقعات گھٹنے کی بجائے بڑھ رہے ہیں۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق سال 2010 سے 2019 تک ملک میں 1113 فوجی اہلکاروں کی خودکشی کے 1113 مشتبہ واقعات درج کیے گئے۔
اگرچہ سرکاری اعداد و شمار میں کشمیر میں خودکشی کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں کی تفصیلات الگ سے نہیں دی گئی ہیں، تاہم سمجھا جا رہا ہے کہ سب سے زیادہ معاملات یہیں درج ہوئے ہوں گے۔
وزیر مملکت برائے دفاعی امور شریپد نائیک نے گذشتہ برس دسمبر میں لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ خودکشی کے  ان 1113 معاملوں میں سے فوج میں 891، بھارتی فضائیہ میں 182 اور بحری فوج میں 40 اہلکاروں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK