روزمرہ کی زندگی میں ایسی کئی ساری چیزیں ہیں، جن کی اہمیت بہت ہوتی ہے لیکن ان کی دیکھ بھال پر ہم توجہ نہیں دے پاتے۔ ہمارے گھر میں ایسی کئی اشیاء ہیں جنہیں ایک مدت کے بعد پھینک دینا چاہئے۔
EPAPER
Updated: February 04, 2026, 6:02 PM IST | Mumbai
روزمرہ کی زندگی میں ایسی کئی ساری چیزیں ہیں، جن کی اہمیت بہت ہوتی ہے لیکن ان کی دیکھ بھال پر ہم توجہ نہیں دے پاتے۔ ہمارے گھر میں ایسی کئی اشیاء ہیں جنہیں ایک مدت کے بعد پھینک دینا چاہئے۔
روزمرہ کی زندگی میں ایسی کئی ساری چیزیں ہیں، جن کی اہمیت بہت ہوتی ہے لیکن ان کی دیکھ بھال پر ہم توجہ نہیں دے پاتے۔ ہمارے گھر میں ایسی کئی اشیاء ہیں جنہیں ایک مدت کے بعد پھینک دینا چاہئے۔ اس تحریر میں اِن چیزوں کے بارے میں جانئے:
تولیہ:
تولیہ ہر دوسرے دن دھونا اور تیز دھوپ میں سکھانا ضروری ہے۔ جسم سے کئی بیکٹیریا نکل کر تولیہ میں رہ جاتے ہیں، جس سے گرم پانی اور تیز دھوپ ہی ختم کرسکتی ہے۔ واضح رہے کہ تولیے کو ایک سے ۲؍ سال میں تبدیل کرنا درست ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: روزنامہ انقلاب ۸۷؍ ویں سالگرہ: ’’اوڑھنی‘‘ کیلئے لکھنے والی قارئین کے تاثرات
تکیہ کا غلاف:
سر میں موجود بیکٹیریا رات کو سوتے وقت تکیہ کے غلاف پر آجاتے ہیں۔ اس لئے اِن کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔ ہر ۲؍ سے ۳؍ دن میں صاف ستھرا غلاف استعمال کرنا چاہئے اور وقتاً فوقتاً نیا غلاف خریدیں۔
کنگھی:
سر میں خشکی اور انفیکشن زیادہ تر پرانی کنگھی سے ہوسکتا ہے۔ ہر ہفتے کنگھی کو گرم پانی سے دھوئیں۔ موٹے دانت والی کنگھی ہی استعمال کریں۔ رولر برش ہوتو ہفتے میں تین بار اسے صاف کریں۔ خیال رہے کہ کنگھی کو ۳؍ سے ۶؍ ماہ میں بدل دینا چاہئے۔
یہ بھی پڑھئے: صحیح کہا گیا ہےکہ بہت سہل ہے مکانوں کو گھر کرنا!
لپ اسٹک:
پھٹے ہونٹ اور چھالے کی ایک وجہ پرانی لپ اسٹک بھی ہوسکتی ہے۔ ریڈ، اورینج اور مرون ایسے شیڈز ہیں جو پرانے ہونے پر ہونٹوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اس لئے لپ اسٹک پر درج ایکسپائری ڈیٹ چیک کرنے کے بعد ہی انہیں استعمال کریں۔ عام طور پر لپ اسٹک ۱۲؍ سے ۲۴؍ مہینے قابل ِ استعمال رہتی ہے جبکہ لیکویڈ لپ اسٹک ۶؍ سے ۱۲؍ ماہ۔
یہ بھی پڑھئے: مائیں امتحانات کے دوران بچوں کی رہنمائی کریں
ٹوتھ برش:
لوگ اسے تب تک استعمال کرتے ہیں، جب تک کہ ٹوتھ برش کے برسلس خراب نہ ہوجائیں۔ ایک ٹوتھ برش تین چار مہینے تک اپنا کام ٹھیک طرح کرتے ہے۔ جب آپ بخار یا وائرل سے ٹھیک ہوئے ہیں تب فوراً برش بدل دیں۔