• Thu, 05 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناریل تیل: گھر کے کئی چھوٹے موٹے کام انجام دینے میں معاون

Updated: February 04, 2026, 6:11 PM IST | Mumbai

ہم سب جانتے ہیں کہ ناریل کا تیل بالوں کے لئے مفید ہے اور انہیں چمکدار بنانے کے ساتھ جلد کی نمی برقرار رکھتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ تیل انڈوں کو پورے ایک سال تک تازہ رکھ سکتا ہے؟ جی ہاں اگر تو آپ ناریل کا تیل محض بالوں پر لگانے یا خشک جلد میں نمی لانے کے لئے استعمال کرتی ہیں تو جان لیں کہ یہ بہت کچھ ایسا بھی کرسکتا ہے جس کا آپ نے تصور تک نہیں کیا ہوگا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ہم سب جانتے ہیں کہ ناریل کا تیل بالوں کے لئے مفید ہے اور انہیں چمکدار بنانے کے ساتھ جلد کی نمی برقرار رکھتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ تیل انڈوں کو پورے ایک سال تک تازہ رکھ سکتا ہے؟ جی ہاں اگر تو آپ ناریل کا تیل محض بالوں پر لگانے یا خشک جلد میں نمی لانے کے لئے استعمال کرتی ہیں تو جان لیں کہ یہ بہت کچھ ایسا بھی کرسکتا ہے جس کا آپ نے تصور تک نہیں کیا ہوگا۔ اس کے کچھ انوکھے استعمال آپ کو دنگ کر دیں گے، چند ملاحظہ فرمائیں:

چمڑے کو پالش کرنا

چمڑے سے بنی مصنوعات پر ناریل کے تیل سے بھگوئے گئے کپڑے کو رگڑے تاکہ اس کے میٹریل کی مضبوطی برقرار رہ سکے اور اس کی ماند پڑتی چمک ایک بار پھر لوٹ سکے۔

یہ بھی پڑھئے: چمکدار اور صحتمند جلد کے لئے ان غذاؤں کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں

زنگ کو دور بھگائے

اکثر گھروں میں زنگ آلود چھریاں مسائل کا باعث بنتی ہیں ان کا حل بھی ناریل کے تیل کی شکل میں موجود ہے۔ ناریل کے تیل کو زنگ پر ڈالیں اور پھر ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں، اس کے بعد اسے گرم پانی سے دھولیں، زنگ بھی صاف ہوجائے گا۔

آواز کرنے والے دروازوں کو خاموش کریں

اگر دروازوں کے قبضے سے چڑچڑاہٹ آپ کے کانوں کو بھلی نہیں لگتی بلکہ سماعت پر گراں گزرتی ہے تو اس کو خاموش کرانے کے لئے تھوڑا سا ناریل کا تیل قبضوں میں ڈال دیں، یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: صحیح کہا گیا ہےکہ بہت سہل ہے مکانوں کو گھر کرنا!

مشکل داغوں سے چھٹکارا

اگر کپڑوں میں ایسا داغ لگ جائے جو کسی صورت صاف نہ ہورہا ہو تو ناریل کے تیل اور بیکنگ سوڈا کی یکساں مقدار کو اس کے اوپر ڈال کر دھولیں، آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

لکڑی کے فرنیچر کو چمکائیں

لکڑی کے فرنیچر پر چمک واپس لانے کے لئے استعمال کی جانے والی پالش کے مقابلے میں ناریل کا تیل لکڑی میں جذب ہوجاتا ہے جس سے وہ زیادہ دیرپا چمک کے ساتھ فرنیچر کو جگمگانے میں مدد دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: سرد اور خشک موسم میں ہاتھوں کی نگہداشت پر خاص توجہ دیں

انڈوں کو بچائے

اگر تو آپ گھر سے باہر جارہی ہیں یا کسی وجہ سے انڈوں کا ذخیرہ کرنا چاہتی ہیں تو ان پر ناریل کے تیل کی پتلی تہہ کی کوٹنگ کردیں اس کے بعد ۹؍ سے ۱۲؍ ماہ تک انہیں کھانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کی وجہ تیل کے استعمال سے انڈوں کی سطح پر ایک قدرتی سیل کا بن جانا ہے جو آکسیجن کو باہر نکلنے سے روکتی ہے۔

پودوں کو صحت مند بنائے

اگر آپ نے گھر میں گلدستوں میں پودے یا ہاؤس پلانٹ سجا رکھے ہیں تو ان کے پتوں پر کچھ عرصے بعد ناریل کے تیل کی مالش کرنے سے وہ زیادہ صحت مند اور چمکدار نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: غذا اور صحت: موسم سرما، آلودگی اور غذائیت

مٹی جمع ہونے سے روکے

سننے میں ہوسکتا ہے کہ عجیب لگے مگر ایسے مقامات جہاں مٹی جمع ہوجاتی ہو جیسے پنکھوں کے بلیڈ، درازوں کے کونے یا دیگر کو ناریل کے تیل سے بھگوئے گئے کپڑے سے صاف کریں تو وہاں کچھ عرصے تک مٹی جمع نہیں ہوتی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK