Inquilab Logo

امبرناتھ:رہائشی علاقے میں واقع چکھلولی ڈمپنگ گراؤنڈ بند کر نے کا حکم

Updated: December 12, 2022, 10:22 AM IST | Ajaz Abdul ghani | Mumbai

نیشنل گر ین ٹر بیونل نے امبر ناتھ نگر پالیکا کو رہائشی علاقے چکھلولی میں واقع ڈمپنگ گراؤنڈ کو فوری طور پر بند کر کے متبادل جگہ پر کچر اپھینکنے کا حکم دیا ہے۔

Chikhloli dumping ground has been ordered to be closed
چکھلولی ڈمپنگ گراؤنڈ بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے

نیشنل گر ین ٹر بیونل نے امبر ناتھ نگر پالیکا کو رہائشی علاقے چکھلولی میں واقع ڈمپنگ گراؤنڈ کو فوری طور پر بند کر کے متبادل جگہ پر کچر اپھینکنے کا حکم دیا ہے۔  اس فیصلہ سے ڈمپنگ گراؤنڈ کے اطراف رہنے والے ہزاروں مکینوں کو تعفن اور گندگی سے نجات مل جائیگی۔ پچھلے۵؍ مہینوں سے یہاں کے مکین نیشنل گر ین ٹر یبونل میں ڈمپنگ گراؤنڈ کے خلاف لڑا ئی لڑ رہے تھے۔ ٹریبونل نے امبر ناتھ نگر پالیکا پر جر مانہ بھی عائد کیا ہے۔ 
 عیاںرہے کہ امبر ناتھ نگر پالیکانے چکھلولی میں واقع جانوروں کی چراہ گاہ کیلئے مختص قطعہ اراضی پر شہر کا کوڑا کر کٹ ڈمپ کر نا شروع کیا تھا جس کی مقامی شہر یوں نے مخالفت کی تو شہری انتظامیہ نے انہیں یقین دلایاتھا کہ اس عار ضی ڈمپنگ گراؤنڈ کو بہت جلد دیگر مقام پر منتقل کردیا جائے گا لیکن ایک سال کا عرصہ گزر نے کے بعد بھی ڈمپنگ گراؤنڈ بند کر نا تو دور روزانہ سیکڑوں ٹن کوڑا کر کٹ یہاں ڈمپ کیا جانے لگا ۔ مقامی مکینوں نے شہری انتظامیہ سے اس کی شکایت کی لیکن کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی بعد ازاں مکینوں نے نیشنل گر ین ٹریبونل میں شکایت در ج کی۔
   اگست کے مہینے میں ٹریبونل کے اعلیٰ افسران اور مہاراشٹر پولیوشن کنٹرول بورڈ کے عہدیداران نے چکھلولی ڈمپنگ گراؤنڈ کا معائنہ کیا تھا۔اس کے بعد نیشنل گر ین ٹریبونل نے ڈمپنگ گراؤنڈ کے مسئلہ پر سماعت کرتے ہوئے امبر ناتھ نگر پالیکا کو متبادل جگہ پر ڈمپنگ گراؤنڈ منتقل کر نے کی ہدایت دی تھی اور رہائشی علاقے میں کوڑا کر کٹ ڈمپ کر نے سے بھی منع کیا تھا لیکن امبر ناتھ نگر پالیکا نے اس حکم کی خلاف ور زی کرتے ہوئے چکھلولی میں کوڑا کر کٹ ڈمپ کر نا جاری رکھا تھا ۔ گزشتہ روز نیشنل گرین ٹریبونل نے حتمی شنوائی میں چکھلولی ڈمپنگ گراؤنڈ کو بند کر نے کا حکم دیتے ہوئے امبر ناتھ نگر پالیکا کو ہر ماہ ایک لاکھ روپے مہاراشٹر پولیوشن کنٹرول بورڈ میں جمع کر نے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل بھی میونسپل انتظامیہ نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے قوانین کی خلاف وزر ی کر نے کے عوض ۳۱؍  لاکھ روپے جر مانہ ادا کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK