Inquilab Logo

مدنپورہ :طلبہ کوصحت مند رکھنے کیلئے وائی ایم سی اے گراؤنڈ میں کھیلوں کا انعقاد

Updated: January 31, 2023, 10:05 AM IST | sajid Shaikh | Mumbai

انجمن خیرالاسلام کے ۶؍ اسکولوں کے درمیان انڈر۱۴؍ اور انڈر۱۶؍ فٹ بال مقابلے ہوئے ۔ بچوں نے جوش وخروش کا مظاہرہ کیا

Prizes are awarded to the winning team in the U-16 competitions.
انڈر ۱۶؍ مقابلوں میں جیتنے والی ٹیم کو انعام دیا جارہا ہے۔

:  انجمن خیرالاسلام ٹرسٹ کی جانب سے اپنے اسکولوں کےطلبہ کو صحت مند رکھنے اور اُن کے اندر مقابلے کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے انٹر اسکول فٹ بال  مقابلہ منعقد کیا گیا  جس میں ممبئی کے۶؍ اسکولوں کے طلباء شریک ہوئے جن میں انجمن خیرالاسلام مدنپورہ بوائز ،کرلا بوائز ،گھاٹکوپر بوائز ،وکھرولی بوائز ، تھانے بوائز اور نالا سوپارہ  اسکول  شامل تھے ۔یہ مقابلے۲؍ زمروں میں تقسیم تھے۔ پہلا انڈر ۱۴ ؍  اور دوسرا  انڈر ۱۶  ۔پیر کو وائی ایم سی اے گراؤنڈ، ممبئی سینٹرل میں منعقدہ اس فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے انجمن خیرالاسلام ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری ہانی احمد فرید نے کہاکہ ’’ ہم اپنے ادارے کے سبھی اسکولوں کے طلباء و طالبات کی ہمت جہت ترقی کیلئے فکرمند ہیں اس لئے درس و تدریس کے ساتھ مختلف کھیلوں اور ایتھلیٹ کے مقابلے منعقد کر رہے ہیں ۔ اس مقصد کے حصول کیلئے ہم نے ہماری ہر برانچ میں  پی ٹی ٹیچر  کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے ماہر کوچ کا تقرر بھی کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ویژن آئندہ ۱۰ ؍برس میں اپنی قوم کو مختلف کھیلوں میں مہارت رکھنے والے بہترین کھلاڑی فراہم کرنا ہے ۔
 انڈر ۱۴ ؍کے مقابلوں میں انجمن خیرالاسلام ہائی اسکول برائے  طلباء  نے اوّل مقام حاصل کیا   جبکہ دوسرے مقام پر انجمن خیرالاسلام کرلا اور تیسرے مقام پر انجمن خیرالاسلام گھاٹکوپر رہی۔ بہترین گول کا انعام افروز کو اور انجمن خیرالاسلام مدنپورہ کے کھلاڑی ندیم کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اسی طرح انڈر ۱۶ ؍ زمرے میں انجمن خیرالاسلام مدنپورہ ،تھانے اور نالاسوپارہ نے بالترتیب اوّل ،دوم اور سوم انعام حاصل کیا۔ انجمن خیرالاسلام گھاٹکوپر کے احیان بہترین گول کیپر اور مدنپورہ کے طالب علم کاظم کو بہترین کھلاڑی کے انعام سے نوازا گیا ۔

YMC ground Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK