Inquilab Logo

آج ا مریکہ اور طالبان کے درمیان افغانستان میں امن کیلئےمعاہدہ متوقع

Updated: February 29, 2020, 1:19 PM IST | Agency | Doha

دوحہ میں معاہدے پر دستخط کی تقریب میں فریقین سمیت دیگر ممالک کےاعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے، سابق صدرحامد کرزئی نے ا سے خوش آئند قرار دیا

آج ا مریکہ اور طالبان کے درمیان افغانستان میں امن کیلئےمعاہدہ متوقع ۔ تصویر : آئی این این
آج ا مریکہ اور طالبان کے درمیان افغانستان میں امن کیلئےمعاہدہ متوقع ۔ تصویر : آئی این این

  دوحہ: امریکہ اور طالبان کے درمیان ایک تاریخی معاہدے پردستخط کی تقریب سنیچرکو قطر کے دارلحکومت  دوحہ میں ہونے کی توقع ہے ۔اس معاہدے سے امید کی جارہی ہے کہ افغانستان میں امریکہ اور طالبان کے درمیان۱۸؍ سالہ جنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔اس تقریب کیلئے دوحہ میں تیاریاں جاری ہیں۔ افغانستان اور دیگر ممالک سے اعلیٰ حکام کی شرکت بھی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق   افغانستان حکومت کے نمائندوں کو بھی  اس تقریب  میں مدعو کیا گیا ہے ۔ اس معاہدے پر طالبان کی جانب سے مذاکراتی کونسل کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر دستخط کریں گے اور  توقع کی جارہی ہے کہ امریکہ کی جانب سے امریکی صدر یا امریکی وزیر خارجہ کو اس معاہدے پر دستخط کرسکتے ہیں۔ معاہدے کے تعلق سے دعویٰ کیا  جارہا ہے کہ افغانستان میں جنگ بندی ،امریکی فوج کے انخلاء  اور دیگر معاملات پر امریکہ اور طالبان کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کے بعد بین الافغان مذاکرات کے ذریعے  ملک کے دیگر معاملات پر بھی غور وخوض کیا جائے گا۔ سابق افغان صدر حامد کرزئی نے امریکہ اور طالبان  کے درمیان امن معاہدے کوخوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی سمجھوتے پر دستخط کے۱۰؍ روز بعد بین الافغان مذاکرات کا آغاز ہو جائے گا ۔ حامد کرزئی میں صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد  جاری تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیاہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK