Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ کا فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں فلسطین حامی مظاہروں کی اجازت دینے کا اعلان

Updated: May 08, 2025, 10:10 PM IST | Washington

امریکی صدر ڈونا لڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے دوران، جو امریکہ، کنیڈا اور میکسیکو کی میزبانی میں منعقد ہوگا، فلسطین کے حق میں مظاہروں کی اجازت ہوگی۔

Donald Trump and FIFA President Gianni Infantino during a press conference. Photo: INN.
ڈونالڈ ٹرمپ اور فیفا کے صدرجیانی انفانٹینو پریس کانفرنس کے دوران۔ تصویر: آئی این این۔

امریکی صدر ڈونا لڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے دوران، جو امریکہ، کنیڈا اور میکسیکو کی میزبانی میں منعقد ہوگا، فلسطین کے حق میں مظاہروں کی اجازت ہوگی۔ یہ اعلان بدھ کو وہائٹ ہاؤس میں فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ فیفاورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے دوران امریکہ میں ممکنہ فلسطین حامی مظاہروں پر پابندی نہیں ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: گریجویٹ طلبہ کو روزگار کی تلاش میں دشواری، بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے

انہوں نے کہا، ’’میرے خیال میں لوگوں کو احتجاج کرنے کی اجازت ہونی چاہئے۔ آپ کو یہ معقول انداز میں کرنا ہوگا،ضروری نہیں کہ خوشگوار انداز میں ہو، لیکن معقول ہو۔ ‘‘واضح رہے کہ امریکہ، کنیڈا اور میکسیکو ۲۰۲۶ء میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی ۱۱؍جون سے ۱۹؍ جولائی تک کریں گے۔ توقع ہے کہ اس ٹورنامنٹ کیلئے۸۰؍ لاکھ سے زائد فٹبال شائقین امریکہ کا سفر کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK