Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ: بچوں کے ایسے ۱۰؍ ناموں کی فہرست جاری جنہیں رکھنے پر پابندی ہے

Updated: June 06, 2025, 4:39 PM IST | Washington

امریکہ نے بچوں کے ۱۰؍ ایسے ناموں کہ فہرست جاری کی ہے جنہیں رکھنے پر پابندی عائد کی گئی ہے جن میں مسیحا، جیزس، ہٹلر، کنگ، کوئین، سینٹا کلوز، مجسیٹی اور دیگر شامل ہیں-

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

ہر والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچے کا نام منفرد اور یادگار ہو- تاہم، بچوں کا نام رکھنے سے قبل والدین کو قومی قوانین کو ملحوظ نظر رکھنا چاہئے- امریکہ اور دیگر ممالک نے مختلف وجوہات کی بناء پر چند ناموں پر پابندی عائد کی ہے- حال ہی میں امریکہ نے بچوں کے ۱۰؍ ایسے ناموں کی فہرست جاری کی ہے جن کے رکھنے پر پابندی عائد کی گئی ہے- 
 وہ نام جن پر امریکہ نے پابندی عائد کی ہے 
کنگ
کوئین
جیزس کرائسٹ
سینٹا کلوز
مجیسٹی
ایڈولف ہٹلر
مسیحا
@ کی علامت
۱۰۶۹ (۱۰۶۹، یہ اعداد یا اس کا اشتراک)
کنگ، کوئین اور مسیحا جیسے ناموں کو القابات یا مذہبی حوالہ جات کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو انتشار کا باعث بن سکتے ہیں- منفرد نام کسی بھی بچے کہ شناخت کو متاثر کن بناتے ہیں لیکن والدین کو ایسے نام رکھنے سے گریز کرنا چاہئے جو قانونی یا سماجی مسائل کا باعث بن سکتے ہوں- امریکہ کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں بچوں کے ناموں کے تعلق سے سخت قوانین بنائے گئے ہیں- 
نیوزی لینڈ
نیوزی لینڈ کی وزارت داخلہ حکام کے ذریعے مسترد کئے گئے ناموں کی فہرست جاری کرتی ہے- نیوزی لینڈ نے کنگ، پرنس اور پرنسس (چاہے اس نام کا ہجہ ہی مختلف کیوں نا ہو)، ساٹیوا اور ساتیوا اور انڈیکا (جو منشیات کی ایک قسم ہیں) جیسے ناموں پر پابندی عائد کی ہے- 
نیوزی لینڈ کی حکومت نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ غور و فکر کے بعد ہی اپنے بچوں کے ناموں کا انتخاب کریں کیونکہ یہی نام بقیہ زندگی میں ان کی پہچان بنیں گے- والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ القابات یا ایسے نام رکھنے سے گریز کریں جو انتشار، شرمندگی یا امتیاز کا سبب بنیں-
جاپان
جاپان کی حکومت نے حال ہی میں "شائنی"  اور "گلٹری" جیسے ناموں پر پابندی عائد کی ہے- پیکاچو (جو پاکی مون کا مشہور کردار ہے) اور نیک (جو ایک مشہور برانڈ ہے)  جیسے ناموں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے-

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK