ادارۂ انقلاب کے فوٹوگرافر اتل کامبلے اور ستیج شندے نے ممبئی کی خوبصورتی اور رنگا رنگ زندگی کو اپنے کیمروں میں قید کرکے۲۰۲۷ء کے کیلنڈر میں جگہ بنا ئی۔
EPAPER
Updated: November 23, 2026, 12:04 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
ادارۂ انقلاب کے فوٹوگرافر اتل کامبلے اور ستیج شندے نے ممبئی کی خوبصورتی اور رنگا رنگ زندگی کو اپنے کیمروں میں قید کرکے۲۰۲۷ء کے کیلنڈر میں جگہ بنا ئی۔
ادارۂ انقلاب کے فوٹوگرافر اتل کامبلے اور ستیج شندے نے ممبئی کی خوبصورتی اور رنگا رنگ زندگی کو اپنے کیمروں میں قید کرکے۲۰۲۷ء کے کیلنڈر میں جگہ بنا ئی۔ ممبئی مراٹھی پترکار سنگھ کے۲۰۲۷ء کے کیلنڈر فوٹوگرافی مقابلے کے نتائج کا اعلان ہوا۔
یہ بھی پڑھئے: پانی کی قلت کے باوجود الہاس نگر کی سڑکوں پر پانی کا بے دریغ استعمال
اتل کامبلے کی اس انعام یافتہ میں بارش کے دوران بھی چہل پہل نظرآرہی ہے
ممبئی مراٹھی پترکار سنگھ کے۲۰۲۷ء کے کیلنڈر میں ممبئی کی تہذیب، ثقافت اور زندگی کے مختلف رنگوں کی عکاسی کرنے والی خوبصورت تصاویر شامل کی جائیں گی۔اس سلسلے میں تنظیم کی جانب سے منعقدہ فوٹوگرافی مقابلے میں موصول ہونے والی۴۰۱؍ تصاویر میں سے۱۲؍ بہترین تصاویر کا انتخاب کیا گیا ہے جنہیں سال کے۱۲؍ مہینوں کے لئے کیلنڈر کا حصہ بنایا جائے گا۔ منتخب کردہ۱۲؍ تصاویر میں ممبئی کی سماجی، ثقافتی اور روزمرہ زندگی کے مختلف پہلوؤں کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ کامیاب ہونے والے ہر فوٹوگرافر کو۱۰؍ ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا جوممبئی مراٹھی پترکار سنگھ کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔