• Mon, 23 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پانی کی قلت کے باوجود الہاس نگر کی سڑکوں پر پانی کا بے دریغ استعمال

Updated: November 23, 2026, 11:58 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Ulhas Nagar

سڑکوں کی دھلائی پر شہریوں میں ناراضگی، الہاس نگر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے اسے معمول کی کارروائی بتایا۔

Road washing is underway in Ulhasnagar. Photo: INN
الہاس نگر میں سڑک کی دھلائی کی جارہی ہے۔ تصویر: آئی این این

شہری مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے معاملے میں اکثر سست روی کا مظاہرہ کرنے والا شہری انتظامیہ اعلی شخصیات کی آمد کی خبر ملتے ہی کس قدر مستعد  ہوجاتا ہے، اس کا ایک دلچسپ مگر افسوسناک منظر الہاس نگر میں دیکھنے کو ملا۔ شہر میں پانی کی شدید قلت کے باعث عام شہری پینے کے پانی کے لئے پریشان ہیں، وہیں وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کے دورے کو خوشگوار بنانے کے لئے مخصوص سڑکوں کو پانی کے ٹینکروں سے دھویا گیا۔انتظامیہ کی اس غیر معمولی سرگرمی سے شہریوں میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔شہریوں کا سوال ہے کہ جب عام دنوں میں پانی کی بوند بوند کے لئے عوام کو پریشانی اٹھانی پڑتی ہے تو پھر محض ایک وی آئی پی دورے کے پیش نظر لاکھوں لیٹر پانی سڑکوں کی صفائی پر خرچ کرنا کہاں تک مناسب ہے؟

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی دیویندر فرنویس کی آمد سے قبل والدھونی برج اور سائی بابا مندر سے فارورڈ لائن کے اطراف واٹر ٹینکروں کے ذریعہ سڑکوں پر بڑے پیمانے پر پانی بہایا گیا۔سڑکوں کی دھلائی کا ویڈیو جیسے ہی وائرل ہوا شہر بھر میں تنقیدی تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

یہ بھی پڑھئے: جعلی پولیس والوں سے بچانے کیلئے کیو آر کوڈ اسمارٹ شناختی کارڈ متعارف

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ عام دنوں میں جن سڑکوں پر دھول مٹی کے باعث سانس لینا دوبھر ہو جاتا ہے وہاں اچانک ٹینکروں کی قطاریں لگ جانا محض اتفاق نہیں ہو سکتا۔ شہری شدت سے سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیایہ اقدام واقعی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے ہے یا پھر وزیرِ اعلی کے قافلے کا استقبال صاف ستھری سڑکوں سے کرنے کی خصوصی مشق کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب الہاس نگر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے اس کارروائی کا وزیر اعلیٰ کے دورے سے کسی بھی قسم کا تعلق ہونے کی سختی سے تردید کی ہے۔ محکمہ آب رسانی کے ایگزیکٹیو انجینئر اشوک گھولے نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہوا میں اڑنے والی دھول اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے ہفتہ میں ایک دن سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ معمول ہے۔پانی کے ضیاع سے متعلق اٹھنے والے خدشات پر وضاحت دیتے ہوئے انجینئر نے مزید بتایا کہ اس عمل میں پینے کے صاف پانی کی ایک بوند بھی خرچ نہیں کی جاتی بلکہ اس مقصد کے لئے مکمل طور پر ٹریٹڈ ویسٹیج واٹر(گندے پانی کو صاف کر کے دوبارہ قابل استعمال بنایا گیا پانی) استعمال کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK