Inquilab Logo Happiest Places to Work

پارلیمنٹ احاطے میں ’’امیت شاہ لاپتہ‘‘ کا پوسٹر،ایوان سے ہنوز غیر حاضر

Updated: August 08, 2026, 10:02 AM IST | New Delhi

اپوزیشن سے عاجز آئے کرن رجیجو نے کہا کہ ’’امیت شاہ وہ انسان ہیں جن سے دہشت گرد تھر تھر کانپتے ہیں‘‘۔

Mahua Moitra with a poster of Amit Shah. Photo: INN
مہوا موئترا امیت شاہ کے پوسٹر کے ساتھ ۔ تصویر: آئی این این

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی جمعہ کو ایک ایک بار پھر  احتجاج کی نذر ہو گئی۔ پہلے راجیہ سبھا کی کارروائی پیر تک کے  لئے ملتوی کی گئی  اور پھر لوک سبھا کی کارروائی پیر تک ملتوی کردی گئی ۔ دونوں ہی ایوانوں میں اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی غیر حاضری پر اعتراض کر رہے تھے، اور انہیں ایوان میں بلانے کا مطالبہ کررہے تھے۔ ’’ہوم منسٹر ایوان میں آؤ‘‘، ’’چندہ چور، گدی چھوڑ‘‘ جیسے نعروں کے درمیان لوک سبھا میں بغیر بحث کے ہی ایم ایس ایم ای ترمیمی بل کو پاس کر دیا گیا اور پھر ایوان زیریں کی کارروائی ملتوی ہو گئی۔ اس کے بعد ایوان کے باہر یعنی پارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن نےکئی دنوںسے جاری اپنا احتجاج پھر دہرایا اور امیت شاہ جواب دو کے پوسٹرس کے ساتھ ساتھ ’’ امیت شاہ لاپتہ ‘‘’’ امیت شاہ مسنگ ‘‘   کے پوسٹربھی نظر آنے لگے۔ ایک پوسٹر تو ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کے ہاتھ میں بھی تھا ۔ان اراکین نے حکومت کو بیدار کرنے کے لئے پارلیمنٹ کے احاطے میں ایک مرتبہ پھر مارچ کیا اور امیت شاہ کی موجودگی کا مطالبہ کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: شیوسینا بنام شیوسینا کیس حتمی مرحلہ میں داخل، اُدھو خیمہ پُراُمید

اس سے قبل اپوزیشن لیڈران کی نعرہ بازی اور امیت شاہ کی حاضری کے مطالبہ پر پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے پارلیمنٹ میں سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایوانِ زیریں میں کہا کہ ’’امیت شاہ صبح صبح پارلیمنٹ میں آتے ہیں، دیر رات واپس جاتے ہیں‘‘، یہ نعرہ لگانے کا غلط طریقہ ہے۔ وزیر داخلہ وہ انسان ہیں جن کا نام سن کر دہشت گرد، شورش پسند کانپ اٹھتے ہیں۔ جس دن امیت شاہ  یہاں جواب دینے کھڑے ہوں گے، آپ لوگ سن نہیں پائیں گے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ اصول کے تحت جس کا بزنس ہوتا ہے، اسی سے متعلق وزیر کو ایوان میں جواب دینے آنا ہوتا ہے۔ آپ یہ طے نہیں کر سکتے کہ امیت شاہ کو کب آنا ہے۔ آپ لوگ بلاوجہ  ایوان کو ڈسٹرب کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK