Inquilab Logo

ہندوستان نکسل ازم سے حتمی طور پر نمٹنے کے قریب ہے: امیت شاہ

Updated: December 01, 2023, 4:57 PM IST | New Delhi

وزیر داخلہ امیت شاہ نےآج جھارکنڈ میں بی ایس ایف کے ۵۹؍ ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان حتمی طور پر نکسل ازم کو ختم کرنے کے قریب ہے اور ہماری حکومت نکسل ازم سے وابستہ، تشدد کا سہارا لینے والے انتہا پسند عناصرسے حتمی طور پر نمٹنے کے قریب پہنچ چکی ہے۔ دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے اس جنگ کو جیتنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Amit Shah speaking. Photo: PTI
امیت شاہ خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ ہندوستان نکسل ازم سے حتمی طورپر نمٹنے کے قریب ہے اور دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے یہ جنگ جیتنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہ نے جھارکنڈ میں بی ایس ایف کے ۵۹؍ ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ کہا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ گزشتہ ۱۰؍ سال میں نکسل تشدد کے واقعات میں ۵۲؍ فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ان واقعات میں مرنے والوں کی تعداد میں بھی ۷۰؍ فیصد کمی آئی ہے اور اس سے متاثرہ ضلعوں کی تعداد ۹۶؍ سے ۴۵؍ ہو گئی ہے۔ علاحدگی پسندی سے متاثرہ پولیس اسٹیشن کی تعداد بھی ۴۹۵؍ سے ۱۷۶؍ ہو گئی ہے۔ بی ایس ایف، سی آر پی ایف اور آئی ٹی بی پی کی جانب سے علاحدگی پسند کے خلاف آخری ہڑتال جاری ہے۔ ہم نے ملک سے نکسل ازم کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شاہ نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نکسل ازم سے وابستہ، تشدد کا سہارا لینے والے انتہا پسند عناصرسے حتمی طور پر نمٹنے کے قریب پہنچ چکی ہے۔ ہمیں امید ہےکہ ہم یہ جنگ جیت جائیں گے۔ علاحدگی پسند متاثرہ علاقوں میں ۲۰۱۹ء سے ۱۹۹؍ نئی سیکوریٹی فورسیز کے کیمپس تعینات کئے جا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK