• Mon, 13 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مسلم آبادی سے متعلق امیت شاہ کے بیان پر ہنگامہ، نفرت کی آگ بھڑکانے کا الزام

Updated: October 13, 2025, 10:47 AM IST | Ahmadullah Siddiqui | New Delhi

کانگریس نے مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ کو دراندازی کا نتیجہ قراردینے پر مرکزی وزیر داخلہ کو آڑے ہاتھوں لیا، اویسی نے بھی جھوٹ کو بے نقاب کیا۔

Pawan Kheda, who arrived in Jharkhand on Sunday, has taken Amit Shah by storm. Photo: INN
پون کھیڑا جو اتوار کو جھارکھنڈ پہنچے، نے امیت شاہ کو جم کر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ تصویر: آئی این این

ملک میں مسلم آبادی میں اضافہ کو دراندازی کا نتیجہ قرار دینے  پر اپوزیشن نے وزیرداخلہ امیت شاہ کو جم کر آڑے ہاتھوں۔پارٹی نے اس کو  بہار الیکشن سے قبل فرقہ وارانہ تعصب کی آگ بھڑکانے اور ووٹروں کو پولرائز کرنے کی کوشش قرار دیاا ور سوال کیا کہ اگر  وہ اپنے دعویٰ میں سچے ہیں تو وہ  اورا ن کی حکومت گزشتہ ۱۱؍برسوں  سے کیا کررہی ہے۔ 
کانگریس کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین  اور قومی ترجمان پون کھیڑہ نے امیت شاہ کے دفتر کے ذریعہ ہندوستان میںمسلمانوں کی آبادی کے بارے میں کئے گئے ٹویٹ پر بھی  سخت ردعمل کا اظہارکیا۔ واضح رہے کہ مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ کے حوالے سے گمراہ کن  اور جھوٹے اعدادوشمار پر مبنی اس پوسٹ کو   وزیر داخلہ کے دفتر نے بعد میں ڈیلیٹ کردیا۔امیت شاہ نےنئی دہلی کے ایک پروگرام میں دعویٰ کیاتھا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ  شرح پیدائش کی وجہ سے نہیں بلکہ دراندازی کی وجہ سے ہواہے۔انہوںنے  تقریر میں جو  اعداد وشمار پیش کئے تھے ،ان ہی  کو ان کے دفتر نے ایکس پر بھی ٹویٹ کیا۔اس میں دعویٰ کیا گیا تھاکہ ملک میں آزادی کے بعد  جو مردم شماری  ہو تھی  اس  کے مطابق  ۱۹۵۱ء میں مسلمانوں کی آبادی ۹ء۸؍فیصد تھی جبکہ ہندوؤں کی آبادی ۸۴؍فیصد تھی۔  ۱۹۷۱ء میں ہندوؤں کی آبادی ۸۲؍فیصد جبکہ مسلمانوں کی آبادی ۱۱؍فیصد تھی۔۱۹۹۱ء میں  ہندو آبادی ۸۱؍فیصد  اور مسلم آبادی ۱۲ء۲۱؍فیصد تھی۔ ۲۰۱۱ء میں  مسلمانوں کی آبادی ۱۴ء۲؍فیصد جبکہ ہندوؤں کی آبادی ۷۹؍فیصد ہوگئی۔اس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی ۲۴ء۶؍فیصد کی شرح  سے بڑھ رہی ہے جو  دراندازی کا نتیجہ  ہے۔ پون کھیڑہ نے  سوال کیا کہ اگر مسلمانوں کی آبادی دراندازی کی وجہ سے بڑھی ہے جیسا کہ  امیت شاہ دعویٰ کررہے ہیں توملک کے وزیر داخلہ کے طور پر وہ گزشتہ ۱۱؍ سال سے کیا کررہے تھے؟ پون کھیڑہ نے مزید کہا کہ امیت شاہ کوجلد ہی اندازہ ہو گیا کہ وہ وزیر داخلہ بھی ہیں اور یہ ان کیلئے الٹا پڑگیا۔  اس بیچ اسدا لدین اویسی نے بھی امیت شاہ کے جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  امیت شاہ کی ریاضی کمزور ہے۔ ۲۰۱۱ء کی مردم شماری تک مسلمانوں کی آبادی میں  محض ۴ء۴؍فیصد کا اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کا بیان جھوٹ  ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK