Inquilab Logo

امیت شاہ کا پڈوچیری دورہ،سیاہ جھنڈے دکھا ئے گئے

Updated: April 25, 2022, 11:18 AM IST | Agency | Puducherry

ملک کی تمام ریاستوں میںہندی زبان کو لازمی کرنے کےسابقہ بیان پرپڈوچیری میں اپوزیشن جماعتوں کا غصہ پھوٹا ،پتلا بھی جلانے کی کوشش ، کئی گرفتار کئے گئے

BJP workers are welcoming Amit .Picture:Agency
بی جےپی کارکنان امیت شاہ کا استقبال کررہے ہیں۔۔ تصویر: ایجنسی

 مرکزی وزیر داخلہ امیت  شاہ اتوار کو پڈوچیری کے ایک روزہ دورے پر پہنچے ۔پڈوچیری پہنچنے پر بی جےپی کارکنان کی جانب سے جہاں ان کا خیر مقدم کیا گیا وہیںاپوزیشن پارٹیوںنے ان کے دورے کی مخالفت میں احتجاج کرتے ہوئے سیاہ  جھنڈےدکھائے۔اتوار کوپڈو چیری پہنچنے پر وہاںکے لیفٹیننٹ گورنر تملسائی سندرراجن، وزیر اعلیٰ این رنگاسامی، اسمبلی  اسپیکر آر سیلوم  ، ان کے کابینہ کے ساتھیوں اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے  شاہ کا پڈوچیری ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔ اس کے بعدامیت شاہ سیدھے بھرتیار میوزیم گئے اور وہاں سری اروبندو آشرم کا دورہ کیا۔ اس کے بعد وہ  پڈوچیری یونیورسٹی کیلئے روانہ ہو ئے جہاں  انہوں نے سنت اور فلسفی سری اروبندو کے۱۵۰؍ ویںیوم پیدائش کی تقریبات  میںشرکت کی ۔
 اپوزیشن جماعتوں نے سیاہ جھنڈے دکھائے
 پڈوچیری(ایجنسی): مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے پڈوچیری کے دورے کے خلاف اتوار کو یہاں سارم میں اپوزیشن بائیں بازو کی جماعتوں، کانگریس اور ودوتھلائی چروتھائیگل کچھی (وی سی کے) کے کارکنوں نے سیاہ جھنڈے دکھائے اور ان کے خلاف نعرے لگائے۔یہ مظاہرے امیت شاہ کے اس مبینہ بیان کے خلاف کی گئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تمام ریاستوں میں ہندی کو لازمی قرار دیا جائے گا اور ہندی انگریزی کے بجائے لنک زبان ہوگی۔ اس کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مالی بحران کو ختم کرنے کے لیے اضافی فنڈز فراہم کرنے اور۷۰؍ فیصد مرکزی گرانٹ کی فراہمی اور یونین کے پرانے قرضوں کو معاف کرنے کے اسمبلی انتخابات کے وقت کیے گئے وعدے کو پورا کرنے میں مرکزی حکومت کی ناکامی کے  سلسلے  میں یہ مظاہرے  دباؤ  ڈالنےکیلئے کیے گئے۔ پولیس نے یہاں پکامودیانا پیٹ جنکشن پر احتجاج کی اجازت نہیں دی تھی اس لیے سارم میں احتجاج کیا گیا۔ سابق وزیراعلیٰ وی نارائن سامی، پی سی سی صدر اے وی سبرامنیم، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ریاستی سکریٹری اے ایم سلیم، کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری  راجنگم،  وی سی کے کے سیکریٹری دیوا پوزیلان کے پرنسپل سکریٹری سمیت دیگر نے اس مظاہرے میں حصہ لیا۔
 ’ٹی پی ڈی کے‘کے۱۲۳؍ کارکنان گرفتار
 تھانتھائی پیریار دراوڑ کزگم (ٹی پی ڈی کے)کے۱۲۳؍ کارکنان کو اتوار کو  مرکزی وزیر داخلہ امیت  شاہ کا پتلا  نذر آتش کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔اس دوران مرکزی اپوزیشن دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) نے  مرکزی وزیر داخلہ کے پڈوچیری دورے کے خلاف احتجاج کے لیے اپوزیشن کی طرف سے منعقد کی گئی کالے جھنڈے کی تحریک سے خود کو دور رکھا ۔ڈی ایم کے نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ امیت شاہ کو مبینہ طور پر ہندی کے نفاذ، پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ اور این ای ای ٹی  (نیٹ) کی شروعات کی مخالفت میں امیت شاہ کو کالے جھنڈے دکھائیں گے۔ اس کے تحت پارٹی کے صدر ویرموہن کی قیادت میں رضاکار پیریار مجسمہ جنکشن پر جمع ہوئے اور ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے لیے ہوئے’امیت شاہ واپس جاؤ‘ کے نعرے لگائے۔ اس کے بعد کارکنان نے وزیر داخلہ کا پتلا نکالا اور اسے جلانے کی کوشش کی۔ پولیس نے اسے روکنے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس اور کارکنان کے درمیان جھگڑا ہوا اور سڑک پر ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی۔جھگڑے کے باعث پولیس نے پانچ خواتین سمیت ۱۲۳؍ کارکنان کو گرفتار کر لیا۔اپوزیشن کی بائیں بازو کی پارٹیوں اور وی سی کے نے اعلان کیا تھا کہ وہ مبینہ طور پرامیت شاہ کے ہندی کو نافذ کرنے اور ہندی کو انگریزی کا متبادل زبان بنانے کی کوششوں کے خلاف کالے جھنڈے کی تحریک شروع کریں گے۔ جبکہ دیگر پارٹیوں نے تحریک کی حمایت کا اعلان کیا، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی)کے ریاستی سیکریٹری اے ایم سلیم نے کہا کہ ڈی ایم کے پارٹی ہائی کمان سے رجوع کرنے کے بعد اپنے فیصلے کا اعلان کرنے والی تھی۔تاہم  ڈی ایم کے کی طرف سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا  اور پارٹی نے خود کو تمام اپوزیشن پارٹیوں کے شامل ہونے پر خود کو تحریک سے دور رکھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK