دو بار کی اولمپک تمغہ یافتہ پی وی سندھو نے اتوار کو ڈنمارک کی لائن کیرسفیلٹ کو سیدھے گیمز میں ۱۲۔۲۱، ۱۴۔۲۱، سے شکست دے کر ہائیلو اوپن ۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا خواتین سنگلز خطاب جیت لیا۔ یہ رواں سیزن میں سندھو کا دوسرا خطاب ہے۔
EPAPER
Updated: November 02, 2026, 9:23 AM IST | Mumbai
دو بار کی اولمپک تمغہ یافتہ پی وی سندھو نے اتوار کو ڈنمارک کی لائن کیرسفیلٹ کو سیدھے گیمز میں ۱۲۔۲۱، ۱۴۔۲۱، سے شکست دے کر ہائیلو اوپن ۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا خواتین سنگلز خطاب جیت لیا۔ یہ رواں سیزن میں سندھو کا دوسرا خطاب ہے۔
دو بار کی اولمپک تمغہ یافتہ پی وی سندھو نے اتوار کو ڈنمارک کی لائن کیرسفیلٹ کو سیدھے گیمز میں ۱۲۔۲۱، ۱۴۔۲۱، سے شکست دے کر ہائیلو اوپن ۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا خواتین سنگلز خطاب جیت لیا۔ یہ رواں سیزن میں سندھو کا دوسرا خطاب ہے۔سندھو نے اس کامیابی کے ساتھ اپنے شاندار یورپی دورے کا اختتام کیا۔ ایک ہفتہ قبل وہ فرنچ اوپن کے فائنل میں دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی این سی یانگ سے ہار کر رنر اپ رہی تھیں۔ دو بار کی اولمپک تمغہ یافتہ سندھو نے جولائی میں جاپان اوپن بھی جیتا تھا اور اب ہائیلو اوپن کی کامیابی کے ساتھ رواں سیزن میں بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور پر ان کے دو خطاب ہوگئے ہیں۔سندھو پورے ٹورنامنٹ میں شاندار فارم میں رہیں اور ایک بھی گیم ہارے بغیر فائنل میں پہنچیں۔ انہوں نے مہم کا آغاز ہم وطن پرکرتی بھرت کو سیدھے گیمز میں شکست دے کر کیا، جس کے بعد فرانس کی روزی اوکٹاویا پنکاساری کو ہرایا۔ کوارٹر فائنل میں جرمنی کی امالی شولز اور سیمی فائنل میں ہم وطن انمول کھرَب کو ۱۳۔۲۱، ۱۶۔۲۱؍ سے شکست دی۔ دوسری جانب کیرسفیلٹ کو فائنل تک پہنچنے کے لیے سخت جدوجہد کرنا پڑی۔ ڈنمارک کی کھلاڑی نے سیمی فائنل میں ایک گیم سے پیچھے رہنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی پورنپاوِی چوچوونگ کو۲۱۔۸، ۱۹۔۲۱، ۲۶۔۲۸؍ سے شکست دی۔ ۸۲؍ منٹ تک جاری رہنے والے اس سخت مقابلے میں انہوں نے چار میچ پوائنٹ بھی بچائے۔
Champion style! 👑🏸 PV Sindhu powers through to claim the HYLO Open 2026 title in style. https://t.co/tc5cjsQK3w
— BAI Media (@BAI_Media) November 1, 2026
یہ بھی پڑھئے:پریمیئر لیگ: چیلسی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دے دی
فائنل میں سندھو نے پہلے گیم سے ہی مقابلے پر گرفت مضبوط کرلی۔ انہوں نے ۱۷؍ منٹ میں پہلا گیم ۱۲۔۲۱؍ سے جیت لیا اور وقفے تک ۸۔۱۱؍کی برتری حاصل کرلی۔ سندھو نے ۲۷؍ شاٹ کی ریلی جیتنے کے بعد ۱۲۔۱۷؍کی برتری بنائی اور اپنے حریف کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔ دوسرے گیم میں بھی سندھو نے اپنی برتری برقرار رکھی اور۱۴۔۲۱؍سے کامیابی حاصل کرکے صرف ۳۹؍ منٹ میں خطاب اپنے نام کرلیا۔ ۳۱؍ سالہ سندھو کا یہ ساتواں بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور خطاب ہے۔ جولائی میں انہوں نے جاپان اوپن کے فائنل میں تین بار کی عالمی چیمپئن جاپان کی اکانے یاماگوچی کو شکست دے کر خطاب جیتا تھا۔ یہ دسمبر ۲۰۲۴ء کے بعد ان کا پہلا بی ڈبلیو ایف خطاب اور کریئر کا پہلا سپر ۷۵۰؍خطاب تھا۔ ہائیلو اوپن کی کامیابی کے ساتھ ۲۰۲۲ء کے بعد پہلی بار سندھو نے ایک ہی سیزن میں دو خطاب جیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:’’رامائن‘‘ میں سیتا کا کردار ادا کرنے کے لیے سائی پلوی نے میڈیٹیشن کا سہارا لیا
جرمنی میں جاری بی ڈبلیو ایف سپر ۵۰۰؍ ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز فائنل میں ہندوستان کے لکشیا سین کا مقابلہ انڈونیشیا کے جوناتھن کرسٹی سے ہوگا۔ لکشیا نے سیمی فائنل میں فرانس کے چھٹی سیڈ ٹوما جونیئر پوپوف کو۱۷۔۲۱، ۱۳۔۲۱؍ سے شکست دی جبکہ چوتھی سیڈ کرسٹی نے ڈنمارک کے ٹاپ سیڈ اینڈرس اینٹونسن کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ یہ رواں سال لکشیا کا دوسرا فائنل ہے۔ اس سے قبل وہ آل انگلینڈ اوپن میں رنر اپ رہے تھے۔ کرسٹی کے خلاف باہمی مقابلوں میں لکشیا ۳۔۴؍سے پیچھے ہیں۔