• Wed, 09 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایم پی ایس سی میں بدعنوانی کیخلاف پونے کے بعداورنگ آبادمیں بھی زبردست احتجاج

Updated: September 09, 2026, 12:23 PM IST | ZA Khan | Aurangabad

مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن(ایم پی ایس سی) میں مبینہ بے ضابطگیوںکے خلاف پونے کے بعد اب اورنگ آباد (سمبھاجی نگر)میں بھی طلبہ کا شدید احتجاج پر اتر آئے ہیں۔ منگل کو شہر میں طلبہ کی جانب سے ایک بڑا احتجاجی مارچ نکالا گیا جسے این سی پی (شرد) گروپ) کے رکن اسمبلی روہت پوار نے مکمل حمایت دی۔

Scene of a protest in Aurangabad (Sambhajinagar). Photo: INN
اورنگ آباد(سمبھاجی نگر)میں احتجاج کا منظر۔ تصویر: آئی این این

مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن(ایم پی ایس سی) میں مبینہ بے ضابطگیوںکے خلاف پونے کے بعد اب اورنگ آباد (سمبھاجی نگر)میں بھی طلبہ کا شدید احتجاج پر اتر آئے ہیں۔ منگل کو شہر میں طلبہ کی جانب سے ایک بڑا احتجاجی مارچ نکالا گیا جسے این سی پی (شرد) گروپ) کے رکن اسمبلی روہت پوار نے مکمل حمایت دی۔ انہوں نے اس معاملے پر ریاستی حکومت کو سخت وارننگ دیتے ہوئے بی جے پی لیڈروں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھئے:’’ تکارام منڈے کو ایم پی ایس سی کی ذمہ داری ملے‘‘

روہت پوار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے حکومت کے سامنے اہم مطالبات پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اب ایم پی ایس سی کے چیئرمین اور سیکریٹری کو ان کے عہدوں سے ہٹا دینا چاہئے۔ اس کے علاوہ پیپر لیک معاملے میں گرفتار ملزموں کی مدتِ کار کے دوران منعقد ہونے والے تمام امتحانات کی گہرائی سے تحقیقات کی جانی چاہئے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم پی ایس سی کے امتحانات میں بدعنوانی کو فروغ دینے والے عناصر کو الگ کرتے ہوئے ان کی جگہ صاف شبیہ اور دیانت دار افسران کو مقرر کیا جائے۔ریاست کے مختلف علاقوں میں طلبہ کی جانب سے نکالے جا رہے احتجاجی مارچ کا حوالہ دیتے ہوئے روہت پوار نے بی جے پی پر بھی سخت تنقید کی۔ انہوں نے سوال کیا ’’ کیا اب لکھا لکھایا متن کاپی کرکے ٹویٹ کرنے والے بی جے پی کے لیڈر اور۴۰؍پیسے کے کمنٹ پر اپنا پیٹ پالنے والے دلال عناصر، عام گھرانوں سے تعلق رکھنے والے ان بچوں کے غصے کو بھی ڈرامہ کہیں گے؟‘‘روہت پوار نے حکومت کو مستقبل میں پیدا ہونے والی صورتحال سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کا یہ غصہ صرف پونے تک محدود نہیں رہے گا، یہ بات انہوں نے کل ہی واضح کردی تھی اور آج فوراً اس کا مظاہرہ اورنگ آبادمیں بھی دیکھنے کو مل گیا ہے ۔ اگر حکومت نے طلبہ کے احتجاج کو نظرانداز کیا تو آج کا یہ غصہ کل شدید احتجاج میں تبدیل ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK