• Tue, 13 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایمسٹرڈم: سڑکوں پر برف کی تہہ جمنے سے راہگیر پریشان، انٹرنیٹ صارفین نے اس میں مزاح کا پہلو ڈھونڈ لیا

Updated: January 12, 2026, 9:00 PM IST | Amsterdam

ایمسٹرڈم کی سڑکوں پر برف کی تہہ جمنے کی وجہ سے راہگیروں کو چلتے ہوئے جد و جہد کرنی پڑ رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل میں لوگوں کی جد و جہد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں لوگوں نے مزاحیہ تبصرے کئے ہیں۔

A scene of a viral video. Photo: INN
وائرل ویڈیو کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

منجمد کر دینے والے درجۂ حرارت میں جہاں بہت سے مقامات پر زمینیں برف سے ڈھک گئی ہیں وہیں ایمسٹرڈیم کی گلیاں افرا تفری اور ہنسی کے ماحول میں تبدیل ہو گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں سردیوں میں شہر کی گلیوں میں لوگ چلتے ہوئے، بائک چلاتے ہوئے اور کار چلاتے ہوئے جدو جہد کر رہے ہیں۔
اس مزاحیہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہر کی مصروف سڑک برف سے ڈھک جانے کی وجہ سے پھسلنے والے برف کے تختے میں تبدیل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیدل چلنے والے کھڑے ہونے کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں جبکہ بائک سوار سڑک پر برف کی وجہ سے گرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ حتیٰ کہ کار بھی فٹ پاتھ پر پھسلتی ہوئی نظر آ رہی ہیں جیسے منجمد سڑک پر ان کے پہیے توازن بنانے میں ناکام ہیں۔ ویڈیو کے آخر میں ایک آدمی ہار مان کر سڑک پر لیٹ کر پھسلتے ہوئے جا رہا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل ہوگیا ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔ صارفین نے ویڈیو کے کمینٹ سیکشن میں مزاحیہ تبصرے بھی کئے ہیں۔ ایکس پر ایک شخص نے ویڈیو کو دوبارہ شیئر کرکے لکھا: ’’ایمسٹرڈم اس وقت کھیل کے ایک مشکل مرحلے میں ہے۔ سڑکیں یا برف کے تختے، آج کون اسکیٹس لے کر آیا ہے؟‘‘ دوسرے صارف نے کہا کہ ’’انسانوں کے برف پر چلنے کی کوشش سے مزاحیہ اور کچھ نہیں ہوگا۔‘‘ ایک دوسرے صارف اس تبصرے کے جواب میں کہا کہ ’’جب تک آپ ایسا کرنے کی کوشش کرنے والے نہیں ہیں۔ میں قسم کھاتا ہوں میں پھر کبھی نہیں ہنسوں گا، یہ خوفناک محسوس ہوتا ہے۔‘‘ ایک شخص نے مذاق میں کہا کہ ’’ایمسٹرڈم میں بائک اسکیٹنگ ایک نیا کھیل ہے۔‘‘ ایک صارف  نے کہا کہ ’’اپنے اسکیٹس پہن لیں۔‘‘ دوسرے صارف نے مشورہ دیا کہ ’’موزے جوتوں کے اوپر پہنیں۔‘‘ ایک نے کہا ’’انسان بمقابلہ برف ہمیشہ سے کلاسک رہا ہے۔‘‘ دوسرے نے کہا ’’مزاحیہ لیکن خطرناک ہے، وہاں محتاط رہو۔‘‘ ایک اور صارف  نے کہا کہ ’’برف کے بغیر بھی شہر میں بہت سے بائک سوار گرتے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK