Inquilab Logo

کلیان سے بھیونڈی جارہی بس پرناراض ملازم کا پتھراؤ

Updated: November 29, 2021, 11:55 AM IST | Ayjaz Abdul Ghani | Kalyan

ملازم نے پہلے ایس ٹی بس ڈرائیور کو گالیاں دیں پھر پتھراؤ شروع کردیا،مسافروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا

The rear window of the ST bus was shattered due to stone pelting..Picture:INN
پتھراؤ کے سبب ایس ٹی بس کے عقبی حصے کا شیشہ ٹوٹ گیا ۔۔ تصویر: آئی این این

کلیان بس ڈپو میں کام کر نے والے ایک ناراض ڈ رائیور نے کون گاؤں سے گزررہی مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس پر پتھراؤ کیا۔ اس معاملے میں کون گاؤں پولیس نے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ عیاں رہے کہ سنیچر کو کلیان بس ڈپو انتظامیہ نے چند ملازمین کے ڈیوٹی پر حاضر ہو نے کے بعد کلیان ۔ بھیونڈی روٹ پر بسیں چلائی تھیں ۔اس فیصلہ سے ناراض ملزم نے کلیان سے بھیونڈی جارہی بس کو روک کر پہلے ڈرائیور کو گالیاں دیں بعد ازاں پتھراؤ کیا۔ اچھی بات یہ رہی کہ پتھراؤ سے کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔  ایس ٹی مہا منڈل کے ملازمین کے متعدد مطالبات منظور کر نے کے بعد سنیچر کو تقریباً ۱۸؍ ہزار ملازمین ڈیوٹی پر لوٹ آئے ہیں۔ کلیان بس ڈپو انتظامیہ نے بھی چند ملازمین کے کام پر لوٹنے کے بعد بھیونڈی روٹ پر ۵؍ بسیں چلائی تھیں۔ ہڑتال جاری رہنے کے باوجود چند ملازمین کے کام پر حاضر ہونے سے ناراض ڈرائیور وٹھل بالا صاحب کھیڑکر( ۳۵) نے کلیان سے بھیونڈی جا رہی ایک بس کو راستے میں روکا اور بس ڈرائیور سریش ساونت کو گالیاں دیتے ہوئے بس کے عقبی حصہ کے شیشوں پر پتھراؤ کر دیا۔ اس معاملے میں کون گاؤں پولیس نے ملزم وٹھل کھیڑ کر کو کلیان بس ڈپو سے گرفتار کر لیا ہے۔ کون گاؤں پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور مسافروں کے لئے خطرہ بننے کی پاداش میںتعزیرات ہند کیمختلف دفعات کے تحت کیس درج کر کے کورٹ میں پیش کیا۔اِ دھر اتوار کے روز کلیان بس ڈپو میں صرف ۵؍ ملازمین کے حاضر ہو نے سے کلیان۔ بھیونڈی روٹ پر ہی بسیں چلائی گئیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK