یہ افسران شہر اور مضافات میں بنائے گئے دفاتر سے انتخابی عمل کی نگرانی کریںگے
EPAPER
Updated: December 22, 2025, 10:54 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai
یہ افسران شہر اور مضافات میں بنائے گئے دفاتر سے انتخابی عمل کی نگرانی کریںگے
میونسپل کارپوریشن کے آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں انتخابی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ شہر کے ۲۳؍وارڈوں کی مجموعی ۹۰؍ نشستوں کیلئے۱۵؍ جنوری کو رائے دہی ہوگی۔ اس پس منظر میں میونسپل کمشنر و انتخابی افسر انمول ساگر نے انتخابی عمل کو شفاف، منظم اور مؤثر بنانے کے مقصد سے انتخابات کی نگرانی کرنے والے ۷؍ افسران (ریٹرننگ آفیسر) اور انتخابی دفتر کیلئے ۳۔۳؍ معاون ریٹرننگ آفیسر نامزد کئے ہیں۔ انتخابی انتظامیہ کے مطابق یہ تمام دفاتر شہر کے ۷؍ مختلف مقامات پر قائم کئے گئے ہیں جہاں سے متعلقہ وارڈوں کے انتخابی امور انجام دئیے جائیں گے۔
تفصیل کے مطابق ریٹرننگ آفیسر نمبر ایک کے تحت وارڈ نمبر ۳، ۴؍ اور ۱۰؍ کے لئے ملت نگر واقع فرحان خان ہال میں انتخابی دفتر قائم کیا گیا ہے۔ تھانے کے اسسٹنٹ کلکٹر ششی کانت گائیکواڑ کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ دتاتریہ بابنلے، مقصوم شیخ اور لکشمن کوکنی معاون افسران کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ریٹرننگ آفیسر نمبر ۲؍ کے تحت وارڈ نمبر ۹، ۱۱؍ اور ۱۲؍ کے لئے بھادوڑ واقع میونسپل کارپوریشن کے سمپدا نائیک ہال میں انتخابی دفتر قائم کیا گیا ہے۔ رتناگیر کی اسسٹنٹ کلکٹر ہرش لتا گیڈام انتخابی افسر ہوں گی جبکہ پرمیشور کاسولے، مانک جادھو اور ملند پلسولے معاون افسر مقرر کئے گئے ہیں۔
اسی طرح ریٹرننگ آفیسر نمبر ۳؍ کے تحت وارڈ نمبر ۱۳، ۱۴؍،۱۵؍اور ۱۶؍ کیلئے بھادواڑ میں واقع سمپدا نائیک ہال کے گراؤنڈ فلور پر انتخابی دفتر بنایا گیا ہے۔ ممبئی کے اسسٹنٹ کلکٹر سوروپ کنکال کو انتخابی افسر اور اجے گھولوی، آنند بھوسلے اور پرکاش ویکھنڈے کو معاون افسر مقرر کیا گیا ہے۔ریٹرننگ آفیسر نمبر ۴؍ کے تحت وارڈ نمبر ۱۷؍، ۲۱؍، ۲۲؍اور ۲۳؍ کے لئے کامت گھر واقع ورلا دیوی ماتا ہال میں انتخابی دفتر قائم کیا گیا ہے۔ ضلع پریشد کے نائب چیف ایگزیکٹیو آفیسر پرمود کالے انتخابی فیصلہ افسر ہوں گے جبکہ مایور کھینگلے، سریندر بھوئر اور جتیندر ہیڑاؤ معاون افسران کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ریٹرننگ آفیسر نمبر ۵؍ کے تحت وارڈ نمبر ۱۸، ۱۹؍اور ۲۰؍ کے لئے پرشورام ٹاورے اسٹیڈیم میں واقع دھوبی تالاب ہال کو انتخابی دفتر مقرر کیا گیا ہے۔ ضلع پریشد پال گھر کے نائب چیف ایگزیکٹیو آفیسر اعجاز احمد شارق مسلت انتخابی افسر جبکہ آدیش مہاترے، گری دھر گھوشٹیکر اور انیل آوہاڑ معاون افسر مقرر کئے گئے ہیں۔ریٹرننگ آفیسر نمبر ۶؍ کے تحت وارڈ نمبر ایک ، ۶؍ اور ۷؍ کے لئے کومبڑ پاڑہ واقع راجیا گاجینگی ہال میں انتخابی دفتر قائم کیا گیا ہے۔ بھیونڈی کے سب ڈویژنل آفیسر امیت سانپ کو انتخابی افسر اور چندرکانت راجپوت، سعید چِوَنے اور سومناتھ سوشٹے کو معاون انتخابی افسر مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح ریٹرننگ آفیسر نمبر ۷؍ کے تحت وارڈ نمبر ۲، ۵؍اور ۸؍ کے لئے بھی کومبڑ پاڑہ واقع راجیاگاجینگی ہال میں انتخابی دفتر قائم کیا گیا ہے۔ ممبئی شہر کے اسسٹنٹ کلکٹر مہیش ہری چندرے انتخابی افسر ہوں گے جبکہ ابھیجیت کھولے، سودام اِنگلے اور امباداس راٹھوڑ معاون افسران کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔
انتخابی حکام کے مطابق تمام مراکز پر ضروری سہولیات، عملہ اور سیکوریٹی انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں تاکہ انتخابی عمل پُرامن، شفاف اور ضابطوں کے مطابق مکمل ہو سکے۔