Inquilab Logo

پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک بار پھر امداد کی اپیل

Updated: September 23, 2022, 12:03 PM IST | Agency | Islamabad

ہمیں مدد کی ضرورت ہے،ہمیں بچوں کیلئے خوراک اور ادویات کی ضرورت ہے: شہباز شریف

Temporary shelters of flood victims of Balochistan.Picture:INN
بلو چستان کے سیلاب متاثرین کے عارضی ٹھکانے ۔ تصویر:اےپی / پی ٹی آئی

پاکستانی وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین کیلئے مدد کی درخواست کی اور امریکی صدر نے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ نے بھی متاثرین کی مدد کیلئے ۳۹؍ملین ڈالر کی اپنی اپیل کا اعادہ کیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق  پاکستان میں تباہ کن سیلاب  کے بعدٹھہرے ہوئے  پانی سےپیدا ہونے والی بیماریوں کے سبب بھی بہت سے افراد ہلاک ہو رہے ہیں ۔ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو فوری مدد کی اشد ضرورت ہے۔ سیلاب کے سبب ملک کا تقریباً ایک تہائی حصہ زیر آب  تھا۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کونیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’ ہمیں  مدد کی ضرورت ہے، ہمیں بچوں کیلئے خوراک اور ادویات کی ضرورت ہے۔‘‘  اس موقع پر پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کی اور   انہوں نے اس مشکل وقت میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کرنے کا وعدہ کیا۔بدھ کو امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےمدد کی اپیل کی۔ اُن کا کہنا تھا، ’’پاکستان اب بھی زیر آب ہے اور اسے مدد کی ضرورت ہے۔‘‘دریں اثناءاقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ادارے یونیسیف نے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے بچوں کی مدد کیلئے ۳۹؍ ملین امریکی ڈالر کی ایک با ر پھر اپیل کی ۔    قبل ازیں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو غطریس نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عالمی  لیڈروں کو بتایا تھا کہ `موسمیاتی بحران اس دور کا اہم ترین مسئلہ ہے۔ انہوں نے اپنے حالیہ دورۂ پاکستان کو یاد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم موسمیاتی تباہی سے دوچار ہیں۔

pakistan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK