Inquilab Logo

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے قرض کی درخواست کے بعد تاریخ کا انتظار 

Updated: April 24, 2024, 1:52 PM IST | Agency | Washington / Islamabad

پاکستا ن کے وزیر خزانہ کےمطابق آئی ایم ایف۱ء۱؍ ارب ڈالر قرض کی قسط رواں ماہ کے آخر تک جاری کر دے گا۔

Pakistan`s Finance Minister Aurangzeb Khan delivering a speech in Islamabad. Photo: INN
اسلام آباد میں پاکستا ن کے وزیر خزانہ اورنگ زیب خان خطا ب کرتےہوئے۔ تصویر : آئی این این

 ’عالمی مالیاتی ادارے‘ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کیلئے قرض کی تیسری قسط ۱ء۱؍ارب ڈالر کے اجراء کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ سنگین معاشی بحران کے شکار پاکستان نے آئی ایم ایف سے قرض دینے کی باربار درخواست کی تھی۔   میڈیارپورٹس میں منگل کو ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کی تیسری قسط۱ء۱؍ ارب ڈالر کے اجراء تاریخ نہیں بتائی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ شیڈول میں ایک بار پھر پاکستان شامل نہیں ہے لیکن اسے ایگزیکٹیو بورڈ۲۹؍ اپریل سے۳؍ مئی تک شیڈول میں شامل کر سکتا ہے۔ اسی طرح پاکستان کیلئے۱ء۱؍ ارب ڈالر کے اجراء میں اب کوئی رکاوٹ نہیں ہے جبکہ نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف وفد آئندہ ماہ کے وسط میں پاکستان جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے: حکومت نے فرضی بینکنگ اور ٹریڈنگ ایپس کے تعلق سے خبردار کیا

 واضح رہے کہ پاکستا ن کے وزیر خزانہ اورنگ زیب خان گزشتہ دنوں واشنگٹن کے دورے تھے جہاں انہوں نے آئی ایم ایف حکام سے قرض کی قسط اور نئے قرض پروگرام کیلئے مذاکرات کئے۔ وہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہی پاکستان واپس پہنچے تھے اور منگل کو انہوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتےہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف۱ء۱؍ ارب ڈالر قرض کی قسط رواں ماہ کے آخر تک جاری کر دے گا۔ انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے چین سے رواں سال ۲۵؍کروڑ ڈالر کے ’پانڈا بانڈ‘ لے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK