Inquilab Logo

تشار گاندھی، رام پنیانی اور ٹیسٹا سمیت اہم شخصیات کی ایم وی اے کو ووٹ دینے کی اپیل

Updated: April 12, 2024, 11:59 PM IST | Mumbai

شندے، فرنویس اور اجیت پوار پر تنقیدیں، اپیل میں کہا گیا کہ مہاراشٹر کے لوگوں کا وقار بحال کرنے کیلئے مہا وکاس اگھاڑی کو ووٹ دینا ضروری ہے۔

Tushar Gandhi. Photo: INN
تشار گاندھی۔ تصویر : آئی این این

ریاست مہاراشٹر کی اہم اور معتبر شخصیات تشار گاندھی، رام پنیانی، ٹیسٹا سیتلواد ،آنند پٹوردھن، بی جی کولسے پاٹل، رائو صاحب کسبے، سمبھاجی بھگت اور دیگر نے مہاراشٹر کے ووٹرس سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف اور صرف مہا وکاس اگھاڑی کو ہی ووٹ دیں تاکہ  ایکناتھ شندے ، دیویندر فرنویس اور اجیت پوار جیسے مفاد پرست اور اقتدارپرست سیاستدانوں کو منہ توڑ جواب دیا جاسکے۔ ان تینوں لیڈروں نے سیاسی اخلاقیات کو بالائے طاق رکھنے کے ساتھ ساتھ  مہاراشٹر کی سیاست کو ’پاتال‘ میں پہنچادیا ہے۔ ان تینوں سے ریاست کا چھٹکارہ ضروری ہے کیوں کہ یہ صرف مودی اور امیت شاہ کی کٹھ پتلیاں ہیں۔ انہیں ریاست کے مفاد یا یہاں کی سیاست حالت سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ یہ تینوں ہی صرف اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’کانگریس قرض معاف کریگی ، ایم ایس پی کی قانونی گارنٹی دیگی ‘‘

مہاراشٹر کے ووٹرس کے لئے جاری کردہ اپیل میں واضح طور پر ان تین لیڈروں پر تنقیدیں کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ گزشتہ ۳؍ سال کے دوران ان لیڈروں کی حرکتوں کی وجہ سے پورے ملک میں مہاراشٹر کی بدنامی ہوئی ہے۔ مہاراشٹر کے وقار کو بحال کرنے کے لئےمہا وکاس اگھاڑی کو ووٹ دیا جانا چاہئے جہاں نہایت سنجیدہ لیڈران موجود ہیں اور جو ریاست کی حالت کو بہتر بنانے کا ہنر جانتے ہیں۔  اہل مہاراشٹر ہمیشہ اخلاقیات کےاونچے معیار کو ترجیح دیتے رہیں اور اب موقع آگیا ہے کہ مہاراشٹر کے اسی وقار اور سیاسی اخلاقیات کو بحال کیا جائے۔ اسی لئے ہماری ووٹروں سے اپیل ہے کہ وہ نچلے درجہ کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے ملک اور ریاست کی باگ ڈور ایسے ہاتھوں میں سونپیں جو  مفاد پرستی اور اقتدار پرستی  سے کوسوں دور ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK