Inquilab Logo

’’کانگریس قرض معاف کریگی، ایم ایس پی کی قانونی گارنٹی دیگی ‘‘

Updated: April 12, 2024, 11:41 PM IST | Agency | New Delhi

پرینکا گاندھی نے کسانوں کے معاملے پر بی جے پی کو نشانہ بنایا اور کانگریس پارٹی کی گیارنٹیاں دہرائیں۔

Priyanka Gandhi. Photo: INN
پرینکا گاندھی۔ تصویر : آئی این این

کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی  نے کسانوں کے معاملہ میں بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے بتایا کہ اگر کانگریس کی حکومت برسراقتدار آتی ہے تو کسانوں کو کیا سہولیات فراہم ہوں گی۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت میں ایک لاکھ سے زیادہ کسانوں نے خودکشی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت بننے پر ایم ایس پی کی گارنٹی بھی دی جائے گی اور کسانوں کا قرض بھی معاف ہوگا۔پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’’آج ملک میں ہر دن ۳۰؍کسان خودکشی کر رہے ہیں۔ بی جے پی کی حکومت کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ کسان خودکشی کر چکے ہیں۔ زراعت میں استعمال ہونے والی ضروری چیزوں اور آلات پر جی ایس ٹی وصول کیا جا رہا ہے۔  ۱۰؍سال میں نہ کسانوں کو ایم ایس پی ملا، نہ آمدنی دوگنی ہوئی۔

یہ بھی پڑھئے: سلطان پور میں مینکا گاندھی کی کامیابی آسان نہیں، اس بار بھی سخت مقابلے کا امکان

قرض کے تلے دبے کسانوں کا ایک پیسہ معاف نہیں کیا گیا لیکن چند صنعت کاروں کے ۱۶؍لاکھ کروڑ روپے معاف کر د ئیے گئے! ‘‘پرینکا گاندھی نے ملک کے کسانوں سے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت میں کسانوں کا قرض معاف ہوگا۔ زرعی آلات پر عائد جی ایس ٹی ہٹایا جائے گا۔ ایم ایس پی کی قانونی گارنٹی ہوگی۔ فصلوں کے نقصان پر۳۰؍دن میں معاوضہ حاصل ہوگا۔ کسانوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے نئی درآمد برآمد پالیسی تیار کی جائے گی۔
 ایک دیگر پوسٹ میں پرینکا گاندھی نے کہا کہ کانگریس کی حکومت نے کسانوں کا۷۲۰۰۰؍ کروڑ کا قرض معاف کیا تھا۔ کانگریس پھر آئے گی۔ ایم ایس پی کی گارنٹی، قرض معافی اور بہتر آمدنی کے ساتھ خوشحالی لائے گی۔‘‘ واضح رہے کہ انہوں نے اپنی پوسٹ میں پارٹی کی جانب سے دی جارہی گیارنٹی پر خصوصی روشنی ڈالی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK