Inquilab Logo

بر طانیہ کے مختلف حصوں میں سرکاری سطح پر خشک سالی کا اعلان

Updated: August 14, 2022, 10:15 AM IST | London

بارش کی کمی اور درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے کے سبب جنوب مغربی، وسطی اور مشرقی علاقے خشک سالی کا شکار ہوئے ہیں

A view of a pond in West Yorkshire. (AP/PTI)
مغربی یارکشائر کے ایک تالاب کا منظر۔ ( اےپی / پی ٹی آئی)

برطانیہ ان دنوں شدید گرمی کی زد میں ہے۔ اب سرکاری سطح پر ملک کے مختلف حصوں میں خشک سالی کا اعلان کردیا گیا ہے۔برطانوی ماحولیاتی ایجنسی نے بتایا کہ موسم گرما کے دوران بارش کی کمی اور درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے کے سبب جنوب مغربی، وسطی اور مشرقی علاقے خشک سالی کا شکار ہوئے ہیں۔ ایسے میںپانی سے متعلق وزرات کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ  سخت گرمی میں پانی کےمحتاط استعمال کے ساتھ ماحولیاتی ایجنسی اورپانی کی کمپنیاں خشک سالی کےمنفی اثرات کے خلاف اقدامات تیزکریں۔واضح رہے کہ برطانیہ میں رواں برس سب سے کم بارش ہوئی ہے۔ گزشہ ماہ جولائی گزشتہ۸۷؍ برس کا گرم ترین مہینہ رہا۔
 وزارت آب پاشی کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ کئی علاقوں میں دریا میں پانی کی سطح مسلسل اور تیزی سے کم ہو رہی ہے اور برطانیہ  کے آبی ذخائر  توقع سے تقریباً۲۰؍ فیصد کم ہیں۔
  اس سلسلے میں ماحولیات سے متعلق ادارےکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خشک سالی   کے اعلان  کا مطلب ہے کہ پانی کی  سپلائی پر مامور کمپنیاں خشک موسم اورماحولیاتی اثرات کو کم کرنے اور کسانوں کو بروقت پانی کی فراہمی کیلئے اقدام کریں گی۔ماحولیات سے متعلق  ادارےنے اپنے بیان میں مزید کہا کہ  پانی کی تمام کمپنیوں نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ پانی کی  سپلائی کیلئے ضروری سامان اب بھی محفوظ ہے اور سپلائی کو برقرار رکھنے کیلئے ہرممکن کوشش کرتے رہیں گے۔
  آب پاشی کےوزیر اسٹیو ڈبل نے قومی خشک سالی گروپ کی میٹنگ کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ہم خشک موسم کا سامنا کرنے کیلئے پہلے سے کہیں زیادہ بہتر طور پر تیار ہیں، لیکن ہم کسانوں اور ماحولیات پر پڑنے والے اثرات  اور دیگر صورتحال پر گہری نظر رکھیں گے اور ضرورت کے مطابق مزید کارروائی کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK