Inquilab Logo

اندھیری: مسجد غوثیہ رضویہ کی تعمیر۱۰؍ برس سے معلق،عارضی شیڈ بنایا گیا

Updated: March 11, 2024, 3:35 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Andheri

مسجد انتظامیہ کمیٹی کےرکن اقبال منیار کے مطابق رمضان المبارک میں چونکہ افطار اور تراویح کی نماز کی ادائیگی میں دشواری ہوتی ہے، جگہ کی تنگی ہوجاتی ہے اس لئے یہ نظم کیا گیا ہے۔

Masjid Gausyia Rizvia Sunni Masjid. Photo: INN
مسجد غوثیہ رضویہ سنی مسجد۔ تصویر: آئی این این

مدرسہ عربیہ سنی مسجد غوثیہ رضویہ ایم آئی ڈی سی میں لب سڑک(مدرسہ ومسجد کی پرانی جگہ) رمضان المبارک میں تراویح اور افطار کیلئے مجبوراً عارضی شیڈ بنایا گیا ہے۔ یہ وہ مسجد ہے جس کی تعمیر نو میں فرقہ پرستوں نے اس طرح رخنہ اندازی کی ہے کہ ۱۰؍ برس سے تعمیر معلق ہے، معاہدے کے مطابق ڈیولپر کے ذریعے محض بنیاد ڈالی گئی، اس کے بعد سے کام رکا ہوا ہے اور معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ 
مسجد انتظامیہ کمیٹی کے فعال رکن اقبال منیار نے نمائندۂ انقلاب کو بتایا کہ رمضان المبارک میں چونکہ افطار اور تراویح کی نماز کی ادائیگی میں دشواری ہوتی ہے، جگہ کی تنگی ہوجاتی ہے اس لئے یہ نظم کیا گیا ہے لیکن اس کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ ٹریفک نظام میں کسی قسم کا خلل واقع نہ ہو۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ ہم میں سے کسی کو قطعی طور پر یہ اندازہ نہیں تھا کہ تعمیر نو کا معاملہ اس طرح سے معلق ہو جائے گا۔ ورنہ شاید تعمیر نو کے بارے میں سوچا ہی نہ جاتا۔ اس کا نقصان یہ ہوا کہ ایک تو جگہ چلی گئی دوسرے کام رک گیا اور تیسرے رمضان، جمعہ اور عیدین کی نمازوں کے لئے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور بارش میں بھی دقت ہوتی ہے۔ اس لئے ہر ممکن کوشش یہ کی جارہی ہے کہ یہ مسئلہ کسی صورت حل ہو تاکہ مدرسہ و مسجد کے تعمیر کی راہ آسان ہو اور عارضی شیڈ بنانے اور اس طرح کی دیگر دشواریاں مستقل طور پر ختم ہوں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK