Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم ’’تال ۲‘‘ سے انل کپور،ایشوریہ رائے باہر، اکشے کھنہ بھی نظرنہیں آئیں گے

Updated: April 30, 2026, 1:00 PM IST | Mumbai

اس وقت کئی کلٹ فلموں کے سیکوئل پر کام جاری ہے۔ جن میں سے کچھ فلمیں تقریباً یقینی بھی کہی جا سکتی ہیں۔ انہی میں سے ایک ہے ’’تال‘‘ کا سیکوئل ہے۔۹۰ء کی دہائی کے آخر میں آئی میوزیکل ہٹ ’’تال‘‘ کے سیکوئل کو خود سبھاش گھئی نے کنفرم کیا ہے۔ لیکن مداحوں کا بڑا سوال یہ تھا کہ کیا انل کپور، ایشوریہ رائے اور اکشے کھنہ کی واپسی ہوگی؟

Akshaye And Aishwarya In Taal.Photo:INN
ایشوریہ رائے اور اکشے کھنہ تال میں۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ کی کئی ایسی آئیکونک فلمیں ہیں جن کے سیکوئل کی باتیں تیز ہو گئی ہیں۔ کچھ فلمیں تقریباً کنفرم ہو چکی ہیں اور کچھ پر کام بھی شروع ہو گیا ہے۔ اس فہرست میں ۹۰ء کی دہائی کے آخر میں آئی میوزیکل ہٹ’ ’تال‘‘ بھی شامل ہے، جس کے سیکوئل کو خود فلمساز سبھاش گھئی نے کنفرم کیا ہے۔ ۱۹۹۹ء میں ’’تال‘‘ ریلیز ہوئی تھی، جسے آج بھی اس کے گانوں، کہانی اور ویژولز کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ اس ہٹ فلم میں انل کپور، ایشوریہ رائے اور اکشے کھنہ نظر آئے تھے۔ لیکن کیا سیکوئل سے ان کا پتہ کٹ گیا؟ سبھاش گھئی کے اپڈیٹ سے کنفرم ہو گیا ہے کہ اب’ ’تال ۲‘‘ نئے ستاروں کے ساتھ بنے گی۔
 ’’تال ۲‘‘ کی ہدایت کاری اور پروڈکشن خود سبھاش گھئی نے ہی کی تھی۔ فلم میں ایشوریہ رائے، اکشے کھنہ، انل کپور اور آلوک ناتھ نے کام کیا تھا۔ فلم ہٹ رہی تھی، لیکن اس کے گانوں کو آج بھی اتنا ہی پیار مل رہا ہے۔ گیت آنند بخشی نے لکھے تھے اور اے آر رحمان نے کمپوز کیے تھے۔ یہ فلم ایک گلوکارہ کی کہانی ہے جو دل ٹوٹنے کے بعد اسٹارڈم تک پہنچتی ہے۔ اگر پرانے اداکار نہیں، تو ہدایت کار فلم میں کس کو لینا چاہتے ہیں؟
’’تال ۲‘‘سے پرانے اداکاروں کی چھٹی؟
سبھاش گھئی نے’’تال ۲‘‘ کو کنفرم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا’’ہم آج ’’تال ۲‘‘ کے انہی اداکاروں کو نہیں لے سکتے کیونکہ وہ اب عمر میں بڑے ہو گئے ہیں، اس لیے اصل کہانی کو آگے بڑھانا ممکن نہیں ہے۔ لیکن یہ ایک میوزیکل لو اسٹوری ہی ہوگی۔‘‘انہوںنے مزید کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ مرکزی کردار نئے چہرے ادا کریں۔ جو لوگ کم از کم کیمیو میں ایشوریہ کو دیکھنے کی امید کر رہے تھے، ان کے لیے یہ خبر کسی جھٹکے سے کم نہیں ہے کیونکہ فلمساز نے صاف کہا ہے کہ مکتا آرٹس نے اپنی فلموں میں ستاروں کو کیمیو میں لینے جیسی نوٹنکیاں کبھی نہیں کی ہیں۔’’تال ۲‘‘ میں اکشے، ایشوریہ اور انل نہیں ہوں گے۔ اگر ہمیں اسٹار پاور کی ضرورت ہوگی تو ہم کسی سے بھی درخواست کر سکتے ہیں، لیکن کردار کا ہونا بھی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھئے:بلجیم: ۱۷؍ ہزار بچے اپنے والدین کے ساتھ قید میں پرورش پا رہے ہیں: بیلجا نیوز


سبھاش گھئی ’’تال ۲‘‘ کی ہدایت کاری نہیں کریں گے
سبھاش گھئی پچھلے کچھ برسوں سے اس لو اسٹوری کو لکھ رہے ہیں، لیکن یہ بھی کنفرم ہو گیا ہے کہ وہ ’’تال ۲‘‘ کی ہدایت کاری نہیں کریں گے۔ وہ کہتے ہیں ’’میں چاہوں گا کہ کوئی معروف ہدایت کار ہی اس فلم کو ڈائریکٹ کرے۔ ہم اکتوبر تک’’تال ۲‘‘ کا اعلان کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:رِچا چڈھا نے گوا میں بیلی ڈانس کیلئے کورس مکمل کیا


’’کرما‘‘ پر بھی بڑا اپڈیٹ دیا 
درحقیقت سبھاش گھئی ۱۹۸۶ء کی فلم ’’کرما‘‘ کا سیکوئل بھی بنا رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیںکہ ’’اب وہ وقت آ گیا ہے جب لوگ کسی کہانی کا سیکوئل دیکھنا چاہتے ہیں۔ جیسے ’’کرما‘‘ میں ڈاکٹر ڈینگ یا بیجو کے ساتھ کیا ہوا؟ ’’کرما ۲‘‘ اب پائپ لائن میں ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK