• Fri, 17 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ٹول ناکوں کا پیسہ نتن گڈکری کے اہل خانہ کے پاس جاتا ہے‘‘

Updated: September 26, 2025, 3:49 PM IST | Agency | Mumbai

سماجی کارکن انجلی دمانیا کا سنسنی خیز الزام ، کہا ’’ مرکزی وزیر سڑک کی تعمیر کے بعد ہر کلو میٹر پر پیسہ کماتے ہیں۔‘‘

Anjali Damania continues to make serious allegations. Photo: INN
انجلی دمانیا کی جانب سےسنگین الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ تصویر: آئی این این

 آئے دن پریس کانفرنس کرکے مہایوتی حکومت کی بد عنونیوں کو اجاگر کرنے والی سماجی کارکن انجلی دمانیا نےاس بار دعویٰ کیا ہے کہ ٹول ناکوں پر وصول کئے جانے والے کروڑوں روپے مرکزی وزیر برائے ٹرانسپورٹ نتن گڈکری کے اہل خانہ کو جاتے ہیں۔ انہوں نے  حسب اعلان ممبئی  میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ٹول وصول کرنے والی کمپنی یہ پیسے گڈکری کے بیٹوں کی کمپنی میں ٹرانسفر کر دیتی ہے۔ 
  یاد رہے کہ انجلی دمانیا نے اس سے قبل کہا تھا کہ وہ بہت جلد نتن گڈکری کی بد عنوانیوں کو اجاگر کریں گی۔ اپنے اعلان کے مطابق انہوں نےجمعرات کو پریس کانفرنس منعقد کرکےپوچھا کہ ’’ عوام پہلے ہی روڈ ٹیکس، سیلس ٹیکس اور جی ایس ٹی وغیرہ ادا کر رہے ہیں پھر حکومت کو الگ سے ٹول ٹیکس وصول کرنے کا حق کس نے دیا؟ ‘‘  انہوں نے الزام لگایا کہ ’’ ٹول ناکوں پر جمع ہونے والا پیسہ آئی ڈی ایل نامی پرائیویٹ کمپنی کے اکائونٹ میں جمع ہوتا ہے۔ پھر وہاں سے گڈکری کے بیٹوں کی کمپنی میںمنتقل کیا جاتا ہے۔ ‘‘ انہوںنے پوچھا کہ سڑکیں عوام کیلئے بنائی جا تی ہیں لیکن اس سے حاصل ہونے والی رقم ذاتی طور پر خرچ کی جاتی ہے یہ کہاں تک درست ہے؟ ‘‘ 
  انہوں نے حکومت کے بلڈآپریٹ ٹرانسفر اور روڈ آپریٹ ٹرانسفر ان دو طریقۂ کار پر انگلی اٹھائی ہے۔ دمانیا کا کہنا ہے کہ اسکی وجہ سے عوام کیلئے سڑکیں تو بنوائی جاتی ہیں لیکن اسی کی مدد سے نتن گڈکری ہر کلو میٹر پر پیسہ کماتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ میرے پاس ۱۲۸؍ کمپنیوں کی تفصیل موجود ہے۔ اگر ان کی کمپنیوں کی جانچ کروائی جائے تو سال بھر اسی میں گزر جائے اتنی بد عنوانیاں مل جائیں گی۔ انجلی دمانیا کا کہنا ہے کہ ان میں سے بیشتر کمپنیوں کا کسی نہ کسی طرح سے گڈکری کے بیٹوں سے تعلق ہے۔ ‘‘ یاد رہے کہ انجلی دمانیا نے اس سے پہلے بھی نتن گڈکری کے خلاف سخت الزامات عائد کئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK