• Sat, 13 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

گائلس شیلڈ کے دوسرے رائونڈ میں انجمن خیرا لاسلام کی شاندار فتح

Updated: December 13, 2025, 11:03 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

 یہاں گائلس شیلڈ میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والی انجمن خیرالاسلام کے کھلاڑیوں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا رائونڈ ۲۳۸؍ رنوں سے جیت لیا۔

The players and coaches of Anjuman Khairul Islam look happy after the victory. Picture: INN
فتح کے بعدانجمن خیرالاسلام کے کھلاڑی اور کوچ خوش نظر آرہے ہیں۔ تصویر:آئی این این
 یہاں گائلس شیلڈ میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والی انجمن خیرالاسلام کے کھلاڑیوں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا رائونڈ ۲۳۸؍ رنوں سے جیت لیا۔ انجمن کا مقابلہ یو ایس اوسوال ہائی اسکول سے تھا جس میں ٹاس جیت کر انجمن نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پچھلے میچ میں انجمن کے کھلاڑی پرنس گپتا نے ۸۱؍ گیندوں میں سنچری بنائی تھی اور جمعہ کو ماٹونگا جمخانہ میں کھیلے گئے میچ میں بھی بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر ۸۱؍ گیندوں میں سنچری بنائی۔ پچھلے میچ میں سنچری بنانے والے یوسف صدیقی نے جمعہ کو ۷۶؍ گیندوں میں ۵۷؍ رن بنا کر نصف سنچری مکمل کی جس سے ان کی ٹیم ۴۵؍ اووروں میں ۵؍ وکٹیں گنوا کر ۳۰۶؍ رن بنا سکی تھی۔
یو ایس اوسوال ہائی اسکول  کی ٹیم محض ۶۸؍ رن بنا کر آل آئوٹ ہوگئی۔ اس میں محمد تنزیل نے ۳، واصف انصاری نے ۲؍ اور محمد حنین نے ۲؍وکٹیں لیں ۔ پرنس گپتا کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔ 
انجمن خیر الاسلام کے کوچ رسال بیگ اور انیس خان، فرید ہانی اور پرنسپل زبیر بخشی نے اس جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK