• Fri, 16 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انکیتا کے والدین پرغموں کا پہاڑ، آنسو چھلک گئے، بی جے پی پر نشانہ

Updated: October 16, 2026, 9:34 AM IST | Agency | New Delhi

انڈیا گیٹ سے حراست میں لینے اور پھر رِہا کئے جانے کے بعد دونوں نے میڈیا سے گفتگو کی، دشینت گوتم کیخلاف کارروائی کا مطالبہ۔

Ankita Bhandari’s mother, Soni Devi, and father, Virender Bhandari, broke down in tears during a press conference. Photo: PTI
انکیتا بھنڈاری کی والدہ سونی دیوی اور والد ویریندر بھنڈاری پریس کانفرنس میں روپڑے۔ تصویر: پی ٹی آئی

اپنی بیٹی انکیتا بھنڈاری کے قتل کے معاملے میں انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ روز ان  کے والدین  ویریندر سنگھ بھنڈاری اور سونی دیوی نےدہلی میں انڈیا گیٹ پراحتجاج کیا تھا جس میںراہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی کانگریس لیڈران پہنچے تھے۔ اس احتجاج کے بعد  دونوںکو حراست میںلے لیا گیا تھا ۔ انہیں جمعرات کی شام رِہا کیا گیا ہے۔رہائی کےفوراً انہوںنے پریس کانفر نس کی جس میں گفتگو کرتے ہوئےدونوں ہی اپنے جذبات پرقابو نہیں رکھ سکے اور زاروقطار روپڑے۔ انکیتا کے والدین نے دشینت گوتم کو گورنر بنانے کے فیصلہ پر سخت ناراضگی ظاہر کی اور مطالبہ کیا کہ انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

یہ بھی پڑھئے: اپوزیشن کی پٹیشن پر الیکشن کمیشن کو نوٹس، جواب مانگا

انہوں نے دشینت گوتم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا یہ تحریک جاری رہے گی۔انکیتا کے والد ویریندر نے   کہا کہ اس  معاملے کی منصفانہ جانچ کا ان کا مطالبہ اب بھی برقرار ہے۔پولیس کے ذریعہ حراست میںلئےجانےپر انکیتاکی ماں نے کہا کہ ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ جب تک دشینت گوتم کی تقرری منسوخ نہیں ہو جاتی، ہم اپنے موقف پر قائم رہیں گے۔ اگر ہمیں یہاں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی تو ہم اپنے گھر میں ہی بھوک ہڑتال پر بیٹھ جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK