مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن ( ایم ایس بی ایس ایچ ایس ای) نے فروری /مارچ ۲۰۲۷ء میں منعقد ہونے والے ایس ایس سی اور ایچ ایس سی کے بورڈ امتحانات میں نجی طور (پرائیویٹ) شرکت کرنےوالے طلبہ کیلئے فارم ۱۷؍ بھرنے کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔
مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن ( ایم ایس بی ایس ایچ ایس ای) نے فروری /مارچ ۲۰۲۷ء میں منعقد ہونے والے ایس ایس سی اور ایچ ایس سی کے بورڈ امتحانات میں نجی طور (پرائیویٹ) شرکت کرنےوالے طلبہ کیلئے فارم ۱۷؍ بھرنے کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ طلبہ یکم اگست سے ۳۰؍ ستمبر ۲۰۲۶ء تک فارم ۱۷؍فارم لیٹ فیس کے بغیر آن لائن فارم پُر کر سکتے ہیں۔ یہ اطلاع ایجوکیشن بورڈ کی جانب سے سنیچر کو جاری کردہ اعلامیہ میں دی گئی ہے۔ بورڈکی شرائط و ضوابط کے مطابق۱۰؍ویں اور ۱۲؍ویں کے امتحانات کیلئے تمام اسکول/ جونیئر کالج میں پرائیویٹ طلبہ کیلئے یہ سہولت دستیاب ہیں۔ اس سلسلے میں تمام معلومات اور رہنمائی بورڈ کی ویب سائٹ:
http://www.mahahsscboard.in
پر جاری کی گئی ہے۔ نیز مزید معلومات کیلئے اسکولوں/جونیئر کالجوں کے تمام طلبہ کو اپنے علاقے کے ڈویژنل بورڈ سے رابطہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ طلبہ یکم اگست سے ۳۰؍ ستمبر ۲۰۲۶ء تک آن لائن فارم بھر کر کے اور اس کا پرنٹ آؤٹ نکال کر فیس رسید کے ساتھ متعلقہ اسکول /کالج میں جمع کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: کیا حکام کو علم نہیں تھا کہ مڈڈے میل کا معاہدہ مقررہ وقت پر ختم ہو جائے گا؟
اسی طرح ۱۰۰؍ روپے فی طالب علم /طالبہ تاخیر کی فیس کے ساتھ یکم اکتوبر تا ۱۵؍ اکتوبر فارم ۱۷؍ پُر کرنے کی سہولت ہوگی۔ اس مدت میں بھی اگر کوئی طالب علم / طالبہ فارم بھر نے سے رہ جاتا ہے تو اسے فی دن ۲۰؍ روپے کے حساب ۱۶؍ اکتوبر تا ۳۱؍ اکتوبر فارم بھرنے کا موقع دیاجائے گا۔