Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی سے یوگانڈا کیلئے براہ راست پروازکااعلان، ۷؍اکتوبر سے آغاز

Updated: October 04, 2023, 11:30 AM IST | Agency | Mumbai

یوگانڈا کی قومی ایئر لائن نے منگل کو ممبئی سے براہ راست اپنے ملک کیلئے پرواز کا اعلان کیا ہے۔

Jennifer Bamutoraki is addressing the press conference. Photo: INN
پریس کانفرنس سے جینیفر باموتوراکی خطاب کررہی ہیں۔ تصویر:آئی این این

یوگانڈا کی قومی ایئر لائن نے منگل کو ممبئی سے براہ راست اپنے ملک کیلئے پرواز کا اعلان کیا ہے۔ یہ پرواز ۷؍اکتوبر ۲۰۲۳ء سے شروع ہوگی جوکہ ممبئی سے یوگانڈا کے شہر انتیبے کیلئے روانہ ہوگی۔ 
ممبئی میں پریس کانفرنس کے دوران جینیفر باموتوراکی ( یوگانڈا ایئر لائنس کی سی ای او) نے انتیبے-ممبئی روٹ کے آغاز کیلئے اپنی توقعات کا اظہار کیا اور اس کے مستقبل کی ترقی میں اپنے اعتماد کو ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ راستہ ایئر لائنس کیلئے اہم ہے کیونکہ اس متوقع ٹریفک کی وجہ سے جو ہم نیٹ ورک کیلئے جمع کریں گے۔ یہ راستہ ہمارے ہندوستانی بھائیوں اور بہنوں کیلئے بہت معنی رکھتا ہے کیونکہ یہ سفر کے اوقات کو ۹؍ گھنٹے سے کم کر کے ساڑھے ۵؍ گھنٹے کر دے گا۔ یوگانڈا کے وزیر برائے ورکس اینڈ ٹرانسپورٹ، ایڈورڈ کٹومبا وامالا نے بھی یوگانڈا اور ہندوستانیوں دونوں کیلئے مزید مواقع پیدا کرنے کے راستے کی صلاحیت پر روشنی ڈالی۔ ایئر لائنس کا ۹؍ اکتوبر سے انتیبے سے لاگوس تک براہ راست پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK