Inquilab Logo

شہر اور مضافات میں خسرہ کی وبا پر قابو پانے کیلئے ایک اور کوشش

Updated: November 20, 2022, 11:29 AM IST | Kazim Shaikh | Mumbai

گوونڈی کے ’ایم‘ ایسٹ وار ڈ میں پرائیویٹ ڈاکٹروں کے ساتھ میونسپل انتظامیہ کے محکمۂ صحت کی خصوصی میٹنگ ۔ تھانے میونسپل کارپوریشن نے رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن شروع کی

TMC officials surveying measles patients in a building.
ٹی ایم سی کے اہلکار ایک عمارت میں خسرہ سے‌متاثرہ مریضوں کا سروے کر رہے ہیں۔

: شہر اور مضافات میں بڑھتے ہوئے خسرہ کی وباپرقابو پانے کیلئے میونسپل کارپوریشن کے محکمۂ صحت نےمتعدد علاقوںکی جھوپڑپٹیوں میں دواخانہ چلانے والے ڈاکٹروں کی مدد سے ایک مہم شروع کی ہے ۔ اس مہم کے تحت علاج کے لئے آنے والے بچوں کے سرپرستوں سے یہ بھی پوچھا جارہا ہے کہ خسرہ کا ٹیکہ لگایا ہے یا نہیں اور اگر نہیں لگایا گیا ہے تو بچوں کے گھر سے قریب خسرہ  کا ٹیکہ لگانے  کا انتظام کیا جائے گا۔ اس میٹنگ میں بی ایم سی کے محکمۂ صحت کے متعلقہ افسران کے علاوہ مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ۹۳؍ پرائیویٹ ڈاکٹر موجود تھے ۔بی  ایم سی محکمۂ  صحت کی جانب سے خسرہ  کا ٹیکہ لگانے کیلئے  نیا اقدام کیا جارہاہے ۔  اسی کے تحت بی ایم سی انتظامیہ  بچوںکو ٹیکہ لگانے کی ذمہ داری جنرل پریکٹیشنر (جی پی) کو دے رہی ہے  جوجھوپڑپٹیوں میں  اپنا دواخانہ اور مطب چلارہے ہیں۔ 
    جمعہ کو بی ایم سی کے’ ایم‘ ایسٹ وارڈ آفس میں محکمۂ صحت کی جانب سے  میٹنگ منعقد کی گئی تھی۔ اس  میٹنگ کے ذریعہ یہ مہم شروع کی گئی ہے اور اس میں ڈبلیو ایچ او کے متعلقہ ڈاکٹروں کے علاوہ  یونا ئٹیڈ میڈیکل اسوسی ایشن آف جی پی ڈاکٹرز کے جنرل سیکریٹری  ڈاکٹر مجیب  سید، ڈاکٹر  زاہد خان، وارڈ اسسٹنٹ میونسپل کمشنر مہندر اوبالے، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر   اپلی مترا اور علاقے  ۹۳؍ ڈاکٹرس  موجود تھے۔  اس دوران بی ایم سی نے پرائیویٹ ڈاکٹروں سے  اپنے کلینک میںبھی خسرہ کا ٹیکہ لگانے کے انتظامات کی درخواست بھی کی۔  
 میٹنگ کے دوران   محکمہ صحت کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ ڈاکٹروں کی رپورٹنگ سے  علاقے کے حالات بھی معلو م کئے جاسکتے  ہیں۔  اس کے تحت یہ معلوم کرنا آسان ہو جائے گا کہ کتنے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں اور کتنے  والدین نے ابھی تک اپنے بچوں کو ٹیکے نہیں لگوائے ہیں۔  ہیلتھ آفیسر نے یہ بھی بتایا کہ اگر کسی بچے میں خسرہ کی تشخیص ہوئی تو ڈاکٹر سے ہدایات ملنے کے بعد ان بچوں کیلئے فوری طور پر ان کے گھر کے قریب واقع ہیلتھ پوسٹ پر ٹیکہ لگانے کا انتظام کیا جائے گا۔
  میٹنگ کے دوران گوونڈی  میں خسرہ سے نمٹنے کی تیاریوں پر بھی  غور وخوض کیا گیا۔بی ایم سی کے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر مہندر اوبالے نے کہا کہ پرائیویٹ دواخانہ چلانے والے ڈاکٹروں کو  وٹامن’ اے‘  کے ڈوز فراہم  کئے جائیں گے۔  میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایم ایسٹ وارڈ کے تحت گوونڈی، رفیع نگر، مانخورد ، چیتا کیمپ وغیرہ کے علاقوں میں  دواخانہ چلانے والے ڈاکٹروں کے ذریعہ  بچوںکو  بی ایم سی کی جانب سے وٹامن ’اے‘ کے  ڈوز پلائے جائیں گے۔ خسرہ کا   ٹیکہ ان بچوں کو بھی دیا جائے گا جنہیں بخار اور روزانہ جسمانی شکایات کے علاج کیلئے کلینک لایا جائے گا۔ 
  یونائٹیڈ میڈیکل اسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری زاہد خان نے کہا کہ یہ ایک اچھا  قدمہے اور  ان کے اسوسی ایشن کے صرف ایم ایسٹ وارڈ میں ۳۵۰؍سے زیادہ ڈاکٹرزہیں۔ ہم اپنے ڈاکٹروں کے ذریعے خسرہ پر قابو پانے کیلئےبی ایم سی  کے ذریعہ مہم چلاکر  ہر طرح سے مدد کریں گے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK