Inquilab Logo

ڈبلیو ایچ او کو۲۰۲۳ء میں کورونا کی وبا ختم ہو نے کی اُمید

Updated: January 06, 2023, 12:08 PM IST | Gevena

صحیح کوششوں سے اس سال صحت عامہ کی یہ ایمرجنسی باضابطہ طور پر ختم ہو جائے گی:ٹیڈروس

WHO Director-General Tedros Adhanom Ghebreyesus; Photo: INN
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس ; تصویر:آئی این این

 سال ۲۰۲۳ء تک دنیا کورونا سے پاک ہوسکتی ہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے امید ظاہر کی ہے کہ کووڈ۱۹؍ کی وبا۲۰۲۳ء میں ختم ہو جائے گی۔ اس سلسلے میں ٹیڈروس نے  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، ’’کووڈ۱۹؍ بلاشبہ اب بھی بحث کا ایک اہم موضوع ہے لیکن مجھے یقین ہے اور  امید ہے کہ صحیح کوششوں سے اس سال  صحت عامہ کی یہ  ایمرجنسی  باضابطہ طور پر ختم ہو جائے گی۔‘‘
 انہوں نے کہا کہ طبی نگہداشت، ٹیکہ کاری اور علاج میں بہتری کی وجہ سے دنیا اب چند سال پہلے کی بہ نسبت بہتر حالت میں ہے۔انہوں نے کہا،’’ٹیسٹنگ، علاج اور ٹیکہ کاری تک رسائی میں اب بھی بڑے پیمانے پر امتیاز پایا جارہا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کورونا ،انسانی صحت، معیشت معاشرے کیلئے ایک خطرناک وائرس بن گیا ہے۔‘‘واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا مریض دسمبر۲۰۱۹ء میں چین کے شہر ووہان میں ملا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK