Inquilab Logo Happiest Places to Work

جنوبی افریقہ میں غیر قانونی تارکین وطن مخالف گروہ سرگرم

Updated: July 11, 2026, 12:37 PM IST | Agency | Johansburg

مظاہرین گھروں میں گھس کر تارکین وطن کو زبردستی نکال رہے ہیں اور انہیں پولیس کے حوالے کررہےہیں۔

Anti-Immigrant Groups Protesting.Photo:INN
تارکین وطن مخالف گروہ احتجاج کرتےہوئے۔تصویر:آئی این این
جنوبی افریقہ میں تارکین وطن مخالف مظاہرین گھروں میں گھس کر تارکین وطن کو زبردستی نکال رہے ہیں۔ واضح رہےکہ جنوبی افریقہ میں تارکین وطن کے خلاف مظاہرے جاری ہیں جبکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کیلئےسرگرم تنظیمیں اور خطے کے ممالک تشویش میں مبتلا ہیں کیونکہ خودساختہ نگرانی کرنے والے گروہ غیر قانونی تارکین وطن کی تلاش میں سرگرم ہیں۔جمعرات کو جوہانسبرگ میں تارکین وطن مخالف کارکن گھر گھر گئے تاکہ ایسے افراد کو تلاش کر سکیں جو قانونی اجازت کے بغیر ملک میں رہ رہے تھے۔ رائٹرز کے صحافیوں کے مطابق جن افراد کو وہ ڈھونڈنے میں کامیاب ہوئےانہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔
 
 
واضح رہےکہ  جنوبی افریقہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج ہورہے ہیں۔ مظاہرین بے روزگاری، کم اجرت، جرائم اور منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کا ذمہ دار تارکین وطن کو قرار دے رہے ہیں۔اس سلسلےمیںایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ ملک کے معاشی اور سماجی مسائل کا الزام غلط طور پر تارکین وطن پر عائد کیا جا رہا ہے۔ تنظیم کے مطابق ان مشکلات کی اصل وجوہات گہری معاشی اور سماجی عدم مساوات ہے۔
 
 
بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان زمبابوے،  اور نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے ہزاروں تارکین وطن نے اپنے اپنے سفارت خانوں سے وطن واپسی میں مدد کی درخواست کی ہےجبکہ حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیاں بھی تیز کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK