• Tue, 20 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیہا بورا دہلی پولیس کیخلاف ہائی کورٹ پہنچیں

Updated: October 20, 2026, 11:04 AM IST | Fazil Ahmed | New Delhi

احتجاج سے روکنے کیلئے بانڈ پردستخط پر مجبور کرنے کے نوٹس کو چیلنج کیا۔

Neha Bora. Picture: INN
نیہا بورا۔ تصویر: آئی این این

آئیسا کی قومی صدر  نیہا بورا نے دہلی پولیس کے اس نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا ہے جس میں انہیں   ’’نقض امن کا سبب نہ بننے ‘‘ ضمانت دینےوالے  بانڈ پر دستخط کرنے کیلئے کہاگیاہے۔  دہلی پولیس  کے ذرائع کے مطابق وہ کاکروچ جنتا پارٹی کے لیڈروں  ابھیجیت دپکے، آشوتوش رانکا اورسورو داس کو ضمانت کی شرط کے طور پر اس طرح کے بانڈ پر دستخط کیلئے مجبور کرچکی ہے تاہم نیہا بورا اس کیلئے تیار نہیں ہورہی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:اسپین: طلبہ کی رہائش کیلئے ۵۰؍ ملین ڈالر مختص کرنے کا اعلان

گزشتہ گزشتہ بار جب تحویل میں لیاگیا تھا تب بھی پولیس نے رات بھر انہیں حراست میں  رکھ کر بانڈ پر دستخط کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ تیار نہیں ہوئیں اورپولیس کو بالآخر علی الصباح انہیں رہا کرنا پڑا تھا۔  اب انہیں نوٹس دیا گیا ہے۔  ۱۰؍ہزار روپے کے ذاتی مچلکے اور ایک ضامن کی شرط کو انہوں  نے  دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں فوری سماعت کیلئے قانونی ٹیم ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے رجوع کرے گی۔ انہوں نے  پولیس پر  ان کی نگرانی کا بھی الزام لگایا۔ باقی صفحہ ۹؍ پر

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK