Inquilab Logo

کئی دکانوں پر اینٹی نارکوٹکس سیل کے چھاپے، ممنوعہ ای- سگریٹ ضبط

Updated: February 17, 2023, 7:29 AM IST | Mumbai

’مچُھّڑ‘ پان والا کے گودام پر کارروائی کی گئی اورمالک کوگرفتارکرلیا گیا ۔ اس سے قبل جوہو کی دکانوں پرچھاپے مارکر لاکھوں کی ای-سگریٹ ضبط کرتے ہوئے ۲؍ افراد کوگرفتارکیا گیا۔ اسکولوں اور کالجوں کے قریب ای- سگریٹ کی فروخت کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ایک ہفتے سے جاری

Confiscated prohibited e-cigarettes
ضبط کی گئی ممنوعہ ای-سگریٹ

اینٹی نارکوٹکس سیل (اے این سی)  ای-سگریٹ کے خلاف بڑے پیمانے پر چھاپے ماررہی ہےجس کے دوران اس نے ممبئی میںاسکولوں اور کالجوں کے قریب کئی پان دکانوں پر کارروائی کی ہے ۔ اس دوران اے این سی نے تلاشی میں جنوبی ممبئی کے مشہور ’مچھّڑ پان والا‘ دکان میں ای-سگریٹ پائے۔ بعدازیں اس کے گودام پرچھاپہ مارکر ایک ہزار سے زائدممنوعہ ای-سگریٹ ضبط کی گئی۔اس معاملے میں مچھڑپان شاپ کے مالک شیوکمار تیواری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی مچھڑ پان والا کو این سی بی نے دکان میں گانجا فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا  ہے۔
 ممنوعہ ای-سگریٹ پر یہ کریک ڈاؤن جوائنٹ پولیس کمشنر (کرائم) لکشمی گوتم کی ہدایت کی بنیاد پر ایک ہفتے سے جاری ہے۔اس سے قبل   پولیس نے جوہو کی۲؍ دکانوں پر چھاپہ مار کر لاکھوں  روپے کی ای-سگریٹ ضبط کی  اور ۲؍ افراد کو گرفتار کرلیاتھا  ۔ایک ہفتے میں پولیس کی یہ دوسری کارروائی تھی۔ویپس اور ای-سگریٹ کے استعمال پر ۲۰۱۹ء میں مرکزی حکومت نے ملک میں پابندی عائد کردی ہے ، اس کے باوجود اس کی فروخت  جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پابندی کے باوجود یہ بازار میں دستیاب  ہیں۔
 پولیس کے مطابق ممبئی کی انفورسمنٹ برانچ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ جوہو علاقے کی چند دکانوں میں ای-سگریٹ فروخت ہورہی ہے اور یہ دکانیں مبینہ طورپر اسکولوں کے قریب واقع ہیں جس کے بعد پولیس ٹیم نے جوہوتاراروڈ پر واقع ۲؍ دکانوں پر چھاپہ ماراتو پتہ چلا کہ یہ دکانوں مبینہ طورپر ای-سگریٹ اورجعلی غیرملکی سگریٹ کی فروخت میں ملوث ہیں۔پولیس افسر نے اس بارے میں بتایا تھا کہ ۴؍ لاکھ ۴۵؍ ہزار ۹۰۰؍ روپے کی ای- سگریٹ اورتقریباً ۹۶؍ ہزار ۲۵۸؍ روپے کی غیرملکی سگریٹ اس طرح ۵؍ لاکھ ۴۱؍ ہزار ۷۹۸؍ روپے کی سگریٹ ضبط کی گئی  ۔اس معاملے میں ۲۲؍ سالہ نوجوان اور ۴۵؍ سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا  تھا۔ اس سے قبل ۹؍ فروری کو پولیس نے کرافورڈمارکیٹ علاقے کی دکان پر چھاپہ مارکر تقریباً ۲؍ لاکھ ۳۷؍ ہزار روپے کی ای-سگریٹ   اور ۲؍ لاکھ ۲۴؍   ہزار کی ای- سگریٹ  اور خوشبودار تمباکو (مالیت ۱۲؍ ہزار روپے) ضبط کی تھی اور اس معاملے میں    ۵۵؍ سالہ شخص کو گرفتارکرکے پولیس کےحوالے کیا گیاتھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK