Inquilab Logo

ایل آئی سی میں آئی پی او لانے سے کسی کی نوکری نہیں جائے گی: انوراگ ٹھاکر

Updated: March 16, 2021, 11:52 AM IST | Agency | New Delhi

مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر نے پیر کو لوک سبھا میں واضح کر دیا کہ جیون بیمہ نگم (ایل ائی سی) میں پبلک ایشو(آئی پی او) لانے سے کسی کی نوکری نہیں جائےگی۔

Anurag Thakur - Pic : INN
انوراگ ٹھاکر ۔ تصویر : آئی این این

مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ  انوراگ ٹھاکر نے پیر کو لوک سبھا میں واضح کر دیا کہ جیون بیمہ نگم (ایل ائی سی) میں پبلک ایشو(آئی پی او) لانے سے کسی کی نوکری نہیں جائےگی۔انوراگ ٹھاکر نے ایوان میں ضمنی سوالوں کے جواب میں کہا کہ ایل آئی سی میں ابتدائی آئی پی او لانےسے وہاں تعینات کسی بھی ملازم کی نوکری نہیں جائےگی۔انہوں نے کہا کہ آئی پی او لانے کا عمل شروع ہوا ہے۔ جب مناسب وقت آئے گا تو اس وقت بتایا جائےگا کہ اس کی بازار قیمت کتنی ہے۔حکومت کی یہ کوشش ہے کہ بازار میں اس کی قیمت بڑھے اور زیادہ سے زیادہ لوگ سرمایہ کاری کریں۔
 انہوں نے ملک کی معیشت کی حالت سے متعلق ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ دنیا کی کئی ایجنسیوں نے مانا ہے کہ کورونا کی وبا کے بعد ہندوستان میں تیزی سے بحالی کا عمل ہوا ہے اور ہندوستان کی ترقی کی شرح دو عدد میں رہنے والی ہے۔مرکزی وزیر مملکت نے پیٹرول ڈیزل کو شیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کے دائرے میں لائے جانے کے امکان سے جڑے سوال پر کہا کہ اس کا فیصلہ جی ایس ٹی کونسل کو کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK